Advertisement
تجارت

ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی

سماعت میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے بند ہونے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، ایک شہری نے سوال کیا کہ پانچ سو ارب روپے کا منصوبہ بند پڑا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر اکتوبر 30 2024، 10:14 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی

اسلام آباد: ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی کی گئی ہے۔

ماہ ستمبر کے ایف سی اے کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی ہے، نیپرا قیمتوں میں کمی سے متعلق حتمی نوٹیفکیشن بعد میں جاری کرے گا۔

سی پی پی اے حکام کے مطابق ستمبر کے ایف سی اے میں ماہانہ 10 فیصد اور سالانہ چھ فیصد کمی بنتی ہے، ستمبر میں یومیہ زیادہ سے زیادہ 17 ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار رہی جب کہ ستمبر میں بجلی کی کم سے کم پیداوار 13 ہزار میگاواٹ رہی۔

سماعت میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے بند ہونے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، ایک شہری نے سوال کیا کہ پانچ سو ارب روپے کا منصوبہ بند پڑا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ستمبر میں ہائیڈل، نیوکلئیر اور رینیو ایبل انرجی کی پیداوار زیادہ رہی، ستمبر میں ہائیڈل سے زیادہ سے زیادہ  پیداوار یومیہ 8 ہزار میگاواٹ رہی جب کہ ستمبر میں نیوکلیئر سے 3 ہزار، ری نیوایبل سے 500 میگاواٹ پیداوار رہی۔

شہری کا کہنا تھا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی مرمت کی لاگت ڈھائی سو ارب ہے، سنا ہے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ مکمل بند کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین نیپرا نے کہا کہ وزیراعظم نے اس معاملے پر کمیٹی بنا دی ہے جو تحقیقات کررہی ہے ۔ 

 

Advertisement
Advertisement