Advertisement
پاکستان

کورونا کی نئی لہر ، پنجاب کے مختلف شہروں میں شادی ہالز ، جلسوں پر دوہفتے کی پابندی عائد

لاہور : لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں کورونا کی نئی لہر سامنے آنے کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کے تحفظ کے لیے بڑے فیصلے کرلیے گئے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 14th 2021, 3:41 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں برطانیہ سے آنے والا نیا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے  ، خدشات کے پیش نظر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پابندیوں اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا اور29مارچ تک نافذ العمل رہے گا۔

کیپٹن (ر)محمد عثمان کے مطابق لاہور،راولپنڈی،سرگودھا،فیصل آباد،ملتان،گوجرانوالہ اور گجرات میں تمام انڈور،آؤٹ ڈور میرج ہالز،کمیونٹی سنٹرز اور مارکی 15مارچ سے مکمل طور پر بند ہوں گے۔  کاروباری مراکزشام6بجے بند،ہفتہ اور اتوار کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی ۔  تمام میڈیکل سروسز،فارمیسیز،میڈیکل سٹورز ، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس  24گھنٹے اور ہفتے کے 7دن کھلے رہیں گے۔

 سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں،تندور او ر پٹرول پمپس کوپورا ہفتہ 24گھنٹے کھلا رہنے کی اجازت ہو گی۔ ٹائر پنکچر شاپس،فلنگ پلانٹس،ورک شاپس، سپیئر پارٹس شاپس اور زرعی مشینری و آلات کی دکانیں بھی 24گھنٹے کھلی رہیں گی۔   تمام سرکاری و نجی دفاتر  50 فیصد سٹاف کے ہمراہ کام کرنے کی پالیسی پرکاربند ہوں گے۔

 سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر  کے مطا بق  لاہور،راولپنڈی،سرگودھا،فیصل آباد،ملتان،گوجرانوالہ اور گجرات میں ریسٹورانٹس اور کیفے میں انڈور ڈائننگ سختی سے منع،صرف ٹیک آویز کی اجازت ہوگی۔   لاہور،راولپنڈی،سرگودھا،فیصل آباد،ملتان،گوجرانوالہ اور گجرات میں کسی بھی سماجی و مذہبی تقریبات کے لیے 50افراد کو شامل ہونے کی اجازت ہو گی۔زیادہ آبادی والے بڑے 7شہروں کے علاوہ باقی اضلاع میں 300سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہوگی۔  نوٹیفیکشن کے اطلاق کے بعد تمام مزارت،درگاہیں اور سنیما ہالز بھی مکمل طور پر بند ہوں گے، تمام تفریحی مقامات اور پارکس شام 6بجے بند کر دیے جائیں گے۔

 سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر  کے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق  ضلعی انتظامیہ پابندیوں کو صوبہ بھر میں نافذ کروانے کے لیے پولیس کے ساتھ رابطے میں رہے گی۔ کیپٹن (ر)محمد عثمان کاکہنا ہے کہ  عوام کو زندگی معمول پر لانے کے لیے حکومت پنجاب کا ساتھ دیتے ہوئے ایس او پیز کو زندگی کا حصہ بنانا ہو گا۔  فوری طور پر یہ پابندیاں لگانے سے کورونا کی متوقع تیسری لہر پر بر وقت قابو پالیں گے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق  پنجاب میں کورونا وائرس کے1239نئے کیسز، رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مجموعی  تعداد183،815ہو گئی۔  لاہورمیں 800،ننکانہ4،قصور2،شیخو پورہ 8، راولپنڈی73، جہلم 7،حافظ آباد 4 اور گوجرانوالہ میں 19کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیالکوٹ 53،نارووال 5،گجرات17،منڈی بہاؤالدین 10،ملتان15،خانیوال2،فیصل آباد122،چنیوٹ1،ٹوبہ ٹیک سنگھ 5،جھنگ2اور رحیم یار خان میں 8 کیسز سامنے آئے۔ سرگودھا 32،لیہ 2،بھکر5، بہاولنگر 6،بہاولپور 15،لودھراں 1،ڈیرہ غازی خان 6،مظفر گڑھ 1،ساہیوال5،راجن پور 1،وہاڑی 3اوراوکاڑہ میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔

واضح  رہے کہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ83ہزار 815ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار732 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

Advertisement
فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 گھنٹے قبل
نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ  کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 گھنٹے قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • ایک دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • ایک گھنٹہ قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 20 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

  • ایک دن قبل
مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

  • ایک دن قبل
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • 2 دن قبل
پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

  • 20 گھنٹے قبل
اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • 2 دن قبل
Advertisement