Advertisement
علاقائی

پشاورکے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

پشاور : پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر مختلف مقامات میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 14th 2021, 3:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

 تفصیلات کے مطابق پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے  اعلامیے کے مطابق  پشاور کے علاقے گلبہار نمبر 4، ڈیفنس کالونی، حیات آبادفیز 1 اورفیز 6 کی ایک، ایک گلی میں لاک ڈاؤن ہوگا۔  ان مقامات میں لاک ڈاؤن آج شام 6 بجے سےنافذ ہوگا جبکہ ان آؤٹ  آمد  بند رہے گی ۔   اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کےکیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ اشیاء خورونوش، میڈیکل اسٹورز، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروسز کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران مساجد میں 5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔

 اعلامیے  میں   متعلقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں جبکہ  لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 75 ہزار   357ہوچکی ہے ۔ صوبے میں2147 افراد چل بسے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید46  افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار476 ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 476 ہے، اب تک کورونا کے  6 لاکھ 2 ہزار 536 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔

Advertisement
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • ایک دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 8 گھنٹے قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 5 گھنٹے قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • ایک دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • ایک دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • ایک دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 6 گھنٹے قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement