اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ انہیں کیریئر کے آغاز میں پرکشش بننے کیلئے سرجری کا مشورہ دیا گیا تھا۔


اداکارہ پیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ انہیں کیریئر کے آغاز میں جہاں برے اور نامناسب مشورے دیے گئے، وہیں انہیں شاہ رخ سمیت دیگر افراد نے اچھے مشورے بھی دیے۔
اداکارہ کے مطابق شاہ رخ خان نے انہیں کیریئر کے آغاز میں ہی مشورہ دیا تھا کہ وہ ہمیشہ ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیں، جنہیں وہ ذاتی طور پر بھی جانتی ہوں اور جن کے ساتھ وہ پریشانی کے بغیر وقت گزار سکیں۔
دپیکا پڈوکون کاکہنا ہے کہ شاہ رخ خان سے بہت کچھ سیکھا اور انہیں ان کے مشورے سے بھی کافی مدد ملی، کیوں کہ اداکار نے انہیں بتایا تھا کہ جب کوئی فلم میں کام کر رہا ہوتا ہے تو وہ دراصل ٹیم کے دیگر لوگوں کے ہمراہ زندگی گزار رہا ہوتا ہے۔
’گہرائیاں‘ میں بولڈ کردار کی پیش کش کو قبول کرنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے کردار ادا کرنا چاہیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ’گہرائیاں‘ کا کردار اس لیے قبول کیا، کیوں کہ وہ کردار ان کے اب تک کے تمام کرداروں سے مختلف تھا اور حقیقی زندگی سے ملتا جلتا تھا۔
دپیکا پڈوکون کا مزید کہنا تھا کہ فلم میں ان کی جانب سے کیے گئے کردار کی حقیقی زندگی میں بہت اہمیت ہے اور لوگوں کو لگا کہ انہوں نے ان کی زندگی کا اسکرین پر پیش کیا۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 7 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 8 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 10 گھنٹے قبل









