اسلام آباد: حکومت نے وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کوجون سے پہلے ایوان بالا کا ممبربنانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات جیتنے کے بعد حکومت کا اعتماد بحال ہوگیا۔ وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کوجون سے پہلے ایوان بالا کا ممبربنانے کی ٹھان لی گئی، حکومت صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پنجاب سے ٹیکنوکریٹ نشست خالی کرائے گی اور وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کوپنجاب سے سینیٹرمنتخب کروایا جائے گا۔
حکومت کی اہم آرڈیننس لانے کی تیاری حکومتی آرڈیننس میں منتخب ارکان پارلیمنٹ کیلئے حلف اٹھانے کی مدت کا تعین کیا جائےگا، حکومت صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پنجاب سے ٹیکنوکریٹ نشست خالی کرائے گی۔
اسحاق ڈارنے2018 میں سینیٹر منتخب ہونے کے بعد حلف نہیں اٹھایا، جن ممبران پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں نے دو سال تک اپنے عہدے کا حلف نہیں لیا ان کوڈی سیٹ کیا جائے گا۔سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا بھی آرڈیننس کے ذریعے ڈی سیٹ ہونے کا امکان ہے۔چوہدری نثارعلی خان نے2018 انتخابات میں منتحب ہونے کے بعد بطورممبرپنجاب اسمبلی حلف نہیں ا ٹھایا تھا۔
یاد رہے کہ 3 مارچ 2021 کو سینیٹ انتخابات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے امیدوارحفیظ شیخ کو شکست دی تھی۔سینیٹ انتخابات کا سب سے بڑا معرکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جنرل نشست پر ہوا جہاں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ ایک دوسرے کے مدمقابل تھے۔ حکومتی اتحاد کے پاس 181 جب کہ اپوزیشن نشستوں پر موجود جماعتوں کے پاس 160 نشستیں تھیں ۔سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی ایک جنرل اورایک خاتون کی نشست پر مقابلہ ہوا تھا۔
گزشتہ روز حکومت کے نامزدامیدوار صادق سنجرانی نے 48 ووٹ حاصل کر کے سینیٹ چیئرمین کا تاج اپنے نام کر لیا تھا اور حکومت کے نامزدامیدوار مرزا محمد آفریدی نے 54 ووٹ حاصل کر کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے تھے۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنما یوسف رضا گیلانی 42 ووٹوں کے ساتھ شکست کا سامنہ کرنا پڑا جبکہ 8 ووٹ مسترد ہوئے ۔8 ووٹرز نے یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگائی جس کی وجہ سے ووٹ مسترد ہوئے تھے جبکہ پی ڈی ایم کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین کے لیے نامزد امیدوار عبدالغفور حیدری کو 44 ووٹ ملے تھے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 6 hours ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 8 hours ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 9 hours ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 6 hours ago





