کولمبو: سری لنکا نے برقعہ اور اسلامی مدارس پر پابندی کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے وزیر پبلک سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی خدشات پر خواتین کے چہرہ مکمل ڈھانپنے پر پابندی کی سمری کابینہ کو بھجوادی ہے، ابتدا میں ہمارے ملک میں مسلم خواتین برقعہ نہیں اوڑھتی تھیں، برقعہ مذہبی انتہاپسندی کی علامت ہے جو حال ہی میں بیرون ملک سے آیا۔سری لنکن وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سری لنکا میں ایک ہزار سے زیادہ اسلامی مدارس پر بھی پابندی لگائی جائے گی۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں دہشت گردوں کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر حملے کے بعد 2019 میں ملک میں برقعہ پہننے پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی گئی تھی جس کے نتیجے میں 250 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ہلاک ہونے والوں میں32 غیر ملکی شامل ہیں جن میں 5 بھارتی، 3 برطانوی، 2 ترکی اور ایک پرتگال کا شہری جبکہ 2 افراد کے پاس برطانیہ اور امریکا دونوں ممالک کا پاسپورٹ تھا۔
سری لنکا کے وزیراعظم رنیل وکرماسنگھے نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دھماکوں کو ایک دہائی قبل تک سری لنکا میں جاری رہنے والی خانہ جنگی کے بعد بدترین واقعہ قرار دیا تھا اور ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 12 hours ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 10 hours ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 9 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 9 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago





