Advertisement
پاکستان

سینیٹ الیکشن پر اپوزیشن نے جو الفاظ استعمال کئے انکی مذمت کرتا ہوں: مراد سعید

اسلامآباد: وفاقی وزیر مراد سعید کا چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں اپوزیشن کی ناکامی پرکہنا ہے کہ کل اپوزیشن کی جانب سے جو الفاظ استعمال کیئے گئے انکی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔خدا کیلئے اپنی سیاست بچانے کیلئے پاکستان کے خلاف نعرے نہ لگائیں۔ آپکی سیاست ختم ہو جائے گی پاکستان قائم رہے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 14th 2021, 10:43 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ کل ن لیگ کی پریس کانفرنس میں عوام کی دل آزاری کی گئی، پی ڈی ایم نے اپنی سیاست چمکانے کےلیے اداروں کو نشانہ بنایا ہے۔پی ڈی ایم کو قیام کے بعد  ہر محاذ پر شرکت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پی ڈی ایم اپنی سیاست بچانے نکلی ہے،عوام نے پی ڈی ایم کی سیاست مسترد کر دی ہے. قوم کا لوٹا ہوا پیسا واپس لائیں گے۔ قوم پی ڈی ایم کی کرپشن نہیں بھول سکتی۔

مراد سعید نے کہا کہ تحریک انصاف چاروں صوبوں کی نمایندہ جماعت ہے جبکہ پیپلز پارٹی ایک صوبے کی جماعت بن چکی ہے۔وزیر اعظم نے غریب عوام کے لیے احساس پروگرام شروع کیا ۔عوام کے لیے ہیلتھ انشورنس شروع کی گئی،اللہ کا شکر ہے تحریک انصاف سینیٹ میں اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آئی،ہم انشاءاللہ سینیٹ مین بہتر انداز میں قانون سازی کریں گے۔وزیر اعظم نے آئنی ترمیم کی کوشیش کی اور سپریم کورٹ کو بھی خط لکھا،اپوزیشن نے کہا تھا کہ استعفی منہ پر ماریں مگر  سیٹ پر پیسہ لگا کر بے نقاب ہو گئےہیں،چارٹر آف ڈیمو کریسی اصل میں چارٹر آف ڈکیتی ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ نے ہر سیاسی اور انتخابی میدان میں تحریک انصاف کو کامیابی دی۔ تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جسے ہر جگہ سے کامیابی ملی۔عمران خان نے کہا تھا اوپن بیلٹ کر کے ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ کریں۔ پورے قوم گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو  میں دیکھا کیسے لوگوں کو خریدا گیا۔چوری پکڑی جائے یا انتخابات میں ہار جائیں تو پاکستان کے بارے میں بیان بازی کرتے ہیں۔ کراچی میں اردو بولنے والوں کے خلاف نعرہ لگایا۔ اپنی قومیت رکھو لیکن پاکستان سب سے پہلے۔ اگر انقلاب لانا ہے تو اسکو بلاو جو دوائی لینے گیا تھا لیکن واپس نہیں آیا۔

مراد سعید نے میڈیا کو بتایا کہ فیٹف کی قانون سازی کے وقت اپوزیشن نے این آر او مانگا۔ اپوزیشن نے پختونوں، پنجابیوں بلوچیوں کے خلاف نعرے لگائے۔ نواز شریف باہر بیٹھ کر الطاف حسین بن گئے ہیں ۔ اگر این آر او دیا جاتا تو اسکے فائدہ مند گیلانی بھی ہوتے۔گیلانی نے عدالت کے حکم پر خط نہیں لکھا اور نااہل ہو گیا ۔حفیظ شیخ کے الیکشن میں مسترد کرنے والے لوگوں کو جمہوریت کا حسن قرار دیا تھا۔ کل کے الیکشن میں مسترد کرنے والوں پر کیمپین چلائی جا رہی ہے۔

 مراد سعید نے مزید کہا کہ عمران خان نے خود کہا میں اعتماد کا ووٹ لوں گا تو اپوزیشن ایوان سے بھاگ گئے۔ ڈی چوک میں سب کو پتہ تھا وہاں تحریک انصاف کے ورکرز تھے یہ کیوں گئے۔ کل بھی انہوں نے کیمروں کا ڈرامہ رچایا۔ قوم انکو مسترد کر چکی ہے۔ معمران خان نے معیشت کو آئی سی یو سے نکالا اور مستحکم کر دیا۔ دو سو چوالیس ارب سے خسارہ کم ہو کر آدھا ہو گیا ہے۔

Advertisement
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • ایک دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 3 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 3 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 2 دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 10 گھنٹے قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 13 گھنٹے قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 2 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • ایک دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 12 گھنٹے قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 10 گھنٹے قبل
Advertisement