اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے ملک میں کورونا کے مثبت کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کردیا۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5سے 6 فیصد تک ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کے بڑھتے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔این سی او سی نے ملک میں کورونا کے مثبت کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کردیا۔
این سی او سی کے جاری کردہ اعلانیہ کے مطابق کورونا وائرس کابڑھتا رحجان شدید تشویش کا باعث ہے، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5سے 6 فیصد تک ہوگئی ہے،پنجاب، اسلام آباد،کے پی،آزادکشمیرکےبڑےشہروں میں مثبت کیسزکی شرح بڑھی ہے۔این سی اوسی نے وبا کنٹرول کرنےکےپنجاب حکومت کےاقدامات کی تعریف بھی کی۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب کےمختلف شہروں میں لاک ڈاون میں توسیع کیلئے مزیداقدامات زیرغور ہیں،
وفاق کی تمام اکائیاں ایس اوپیزپرسختی سےعملدرآمدکیلئےفوری اقدامات کریں، این سی اوسی اجلاس میں کورونا وبا کی نئی قسم کے پھیلاؤ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، خیبرپختونخواکےبعض شہروں میں بھی لاک ڈاون میں توسیع سمیت مختلف اقدامات پرغور کیا گیا۔ این سی او سی کے مطابق بعض ممالک سےبین الاقوامی سفرپرمزیدپابندی پرفیصلہ اسٹیک ہولڈرزسےمشاورت کےبعدہوگا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید46 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار476 ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 476 ہے، اب تک کورونا کے 6 لاکھ 2 ہزار 536 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ83ہزار 815ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار732 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار 959 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار453 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختونخوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 75 ہزار 357ہوچکی ہے ۔ صوبے میں2147 افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار188 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 202 مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 47 ہزار 365 جبکہ اموات کی تعداد 522 تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 960 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 103افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار892 ہوچکی ہے جبکہ 317 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں 1231 افراد کورونا وائرس کوشکست دےچکے ہیں ۔ ملک میں اب تک5 لاکھ 69 ہزار296 مریض کورونا کوشکست دے چکے ہیں ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ24گھنٹوں میں42 ہزار499ٹیسٹ کئےگئے، ملک بھرمیں اب تک94لاکھ45 ہزار138ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 11 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 13 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 11 گھنٹے قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل





