لاہور : پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار مسعود اختر76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔


جی این این کے مطابق اداکار مسعود اختر پھیپھڑوں کے مر ض میں مبتلا تھے اور گزشتہ کچھ عرصے سے ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ ان کی نماز جنازہ عصر کے بعد ادا کی جائے گی ۔
مسعود اختر زائد العمری اور مختلف طبی پیچیدگیوں کے باعث گزشتہ کئی سال سے وقفے وقفے سے ہسپتال داخل ہوتے رہے تھے اور آخری بار انہیں جنوری 2022 کو ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ وہ گزشتہ برس اکتوبر کے بعد زیادہ علیل ہوگئے تھے ، کیوں کہ گزشتہ سال ان کے اکلوتے بیٹے بھی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔
مسعود اختر قیام پاکستان سے قبل ستمبر 1940 میں پنجاب کے شہر ساہیوال میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے 1960 کی دہائی میں فن کارانہ زندگی کا آغاز کیا اور فلموں ، ٹیلی وژن کے متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا ۔
حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا جبکہ مسعود اختر دو مرتبہ پرائڈ آف پرفامنس ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں ۔

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل







