ماسکو : روس کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹس فیس بک ، ٹوئٹر اور یوٹیوب پر پابندی عائد کر دی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق روس کے میڈیا کے نگران ادارے نے ٹوئٹر تک رسائی کو بند کر دیا۔روس میں ٹوئٹر کے ساتھ ساتھ فیس بک اور یوٹیوب پر بھی بندش کا سامنا ہے۔
ماسکو نے روس - یوکرین جنگ کے درمیان ملک میں ٹویٹر اور یوٹیوب کے ساتھ ساتھ فیس بک کو بھی بلاک کر دیا ہے ۔ ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر روسی کمپنیوں کے ساتھ امتیازی رویہ اپنانے کا الزام ہے۔ ساتھ ہی فیس بک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس نے اپنے فیصلے سے لوگوں کو معلومات سے محروم کر دیا ہے۔
امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے روس پر سخت پابندیاں عائد کی جارہی ہیں جن میں یورپی حکام نے روسی ریاستی حمایت یافتہ چینلز ، ٹیلی ویژن نشریات اور سوشل میڈیا پر بھی پابندی کا مطالبہ کیا گیا ۔
اس سے قبل روس نے بی بی سی پر بھی پابندی عائد کی ہے۔ روس نے میڈوزا اور ریڈیو لبرٹی خبر رساں ادارے بھی بلاک کردئیے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بی بی سی کو امن خراب کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
ماسکو کا موقف ہے کہ برطانیہ سمیت غیر ملکی میڈیا دنیا کے سامنے جزوی نظریہ پیش کر رہا ہے۔لیکن مغربی حکومتیں اس دعوے کو مسترد کر رہی ہیں، اور روسی سرکاری میڈیا پر تعصب کا الزام لگا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ روس نے یوکرین پر 24 فروری کو حملوں کا آغاز کیا جس کے بعد یورپی یونین اور امریکا نے روس پر پابندیاں نافذ کرنے میں پہل کی تاہم اب روس کی جانب سے بھی اب سوشل میڈیا کو بند کردیا گیا ہے ۔

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 16 ٹیموں کا انتخاب مکمل ہوگیا
- 16 منٹ قبل
بھارت کو ایک اور دھچکا، امریکا نے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیئے
- 7 گھنٹے قبل

قابض بھارت کے زیر تسلط ناگالینڈ میں آزادی کی تحریک زور پکڑنے لگے
- 2 گھنٹے قبل

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کو لاہور ایئر پورٹ سے حراست میں لے لیا گیا
- 6 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کی حکمت عملی اور کریپٹو اقدامات سے واشنگٹن میں پاکستان کی پذیرائی، برطانوی اخبار
- 2 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ، سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
- 4 گھنٹے قبل

این ڈی ایم اے کی مون سون کے مزید 3 نئے خطرناک سپیل کی پیش گوئی
- 4 گھنٹے قبل

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان آؤٹ
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے مختلف اضلاع میں سیلاب
- 6 گھنٹے قبل

شمالی غزہ پر اسرائیلی قبضہ، لاکھوں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور
- 36 منٹ قبل

حافظ آباد: دیرینہ دشمنی کا بھیانک انجام، 3 افراد کوقتل کرنے کے بعد گاڑی سمیت آگ لگا دی گئی
- 3 گھنٹے قبل

بونیر:سیلابی ریلوں اور بادل پھٹنے سے شادی والے گھر میں ماتم، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل