Advertisement
پاکستان

کورونا کی نئی لہر ، 24 گھنٹوں میں 32 اموات، 2664 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس سے چوبیس گھنٹوں میں 32 افراد انتقال کر گئے ،جبکہ 2664 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں مثبت کیسز کی شرح 6.56 فیصد ہوگئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مارچ 15 2021، 12:28 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ( این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 508 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ5 ہزار200ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد21ہزار121ہے۔ 5 لاکھ 70 ہزار571افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار753افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 453، خیبر پختونخوا 2 ہزار153، اسلام آباد میں 524، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 320 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 47 ہزار710، خیبر پختونخوا 75 ہزار725، سندھ 2 لاکھ 61 ہزار179،  پنجاب میں ایک لاکھ 85 ہزار468، بلوچستان 19 ہزار206، آزاد کشمیر 10 ہزار952 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 960 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ملک میں کورونا مثبت آنے کی شرح  پانچ  اعشاریہ پانچ فیصدہوگئی،فعال کیسز 19 ہزار 764  تک جا پہنچے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے لاہور  میں تمام انڈور،آؤٹ ڈور میرج ہالز،کمیونٹی سنٹرز اور مارکیزکو 15 مارچ سے 29 مارچ تک مکمل طور پر بند کردیا گیا۔ تمام مزارت اور سینما ہالزکوپندرہ اپریل تک بند کردیا گیا ہے۔  کاروباری مراکز ، تفریحی مقامات اور پارکس شام 6بجے بند کر دیے جائیں گے ۔   کسی بھی سماجی و مذہبی تقریبات میں صرف  50افراد کو شامل ہونے کی اجازت ہو گی۔جیلانی پارک میں سجا جشن بہاراں میلہ بھی ملتوی کردیا گیا۔گجرات  میں انتظامیہ نے ضلع کے  17 مقامات پر  سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا۔فیصل آباد کے متاثرہ علاقوں کوبھی بند کردیا گیا۔ راولپنڈی  کے چارمقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

Advertisement
کمشنر پشاور کی زیر صدارت اجلاس، تیراہ کے متاثرین کیلئے ریلیف کی منظوری

کمشنر پشاور کی زیر صدارت اجلاس، تیراہ کے متاثرین کیلئے ریلیف کی منظوری

  • 9 hours ago
ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز: قومی اسکواڈ کا دوسرا دستہ  امریکہ پہنچ گیا

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز: قومی اسکواڈ کا دوسرا دستہ امریکہ پہنچ گیا

  • 6 hours ago
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی رکن کے درمیان ہاتھا پائی، تھپڑ رسید کردیا

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی رکن کے درمیان ہاتھا پائی، تھپڑ رسید کردیا

  • 8 hours ago
الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد چٹھہ اور احمد بھچر کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد چٹھہ اور احمد بھچر کو نااہل قرار دے دیا

  • 6 hours ago
اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں سی جی 150 کی لانچنگ کر دی ، قیمت 4 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں سی جی 150 کی لانچنگ کر دی ، قیمت 4 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر

  • 8 hours ago
آزاد کشمیر: انسانوں  پر حملے کرنے والا خونخوار تیندو فائرنگ سے ا ہلاک

آزاد کشمیر: انسانوں پر حملے کرنے والا خونخوار تیندو فائرنگ سے ا ہلاک

  • 9 hours ago
بابوسر ناران شاہراہ سیلاب کے ایک ہفتے بعد بحال، سیاحوں کی تلاش جاری

بابوسر ناران شاہراہ سیلاب کے ایک ہفتے بعد بحال، سیاحوں کی تلاش جاری

  • 9 hours ago
عمران خان کی 8 ضمانت اپیلیں کل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

عمران خان کی 8 ضمانت اپیلیں کل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

  • 8 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی، نئی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 300 روپے

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی، نئی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 300 روپے

  • 8 hours ago
گدھوں کے گوشت کی اسلام آباد سے باہر سپلائی کے شواہد مل گئے: فوڈ اتھارٹی

گدھوں کے گوشت کی اسلام آباد سے باہر سپلائی کے شواہد مل گئے: فوڈ اتھارٹی

  • 9 hours ago
انگلینڈ اور بھارت  میچ : پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے پر کرکٹ مداح کو گراؤنڈ سے نکال دیا گیا

انگلینڈ اور بھارت میچ : پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے پر کرکٹ مداح کو گراؤنڈ سے نکال دیا گیا

  • 5 hours ago
غزہ میں امدادی مراکز جلد قائم کریں گے ، امریکی صدر

غزہ میں امدادی مراکز جلد قائم کریں گے ، امریکی صدر

  • 8 hours ago
Advertisement