Advertisement
پاکستان

آج سے کاروبار و تفریحی مقامات شام6 بجےبند ، انڈور،آؤٹ ڈور شادیوں پر پابندی

لاہور : کورونا کی تیسری لہر سے بچنے کے لاہوریوں پر نئی پابندیاں لگا دی گئیں ، کاروبار اور تفریحی مقامات شام6 بجے بند ہوجائیں گے، میڈیکل سٹورز ، گوشت، دودھ کی دکانیں اوربیکریاں 24گھنٹےکھلی رہیں گی، ریسٹورنٹس، انڈور آؤٹ ڈور شادی ہالز اور سینما ہالز پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 15th 2021, 1:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق سمارٹ لاک ڈاون کا  اطلاق  29مارچ تک نافذ العمل رہے گا،محکمہ صحت کے مطابق کاروباری مراکزشام6بجے بند ہوجائیں گے  جبکہ ہفتہ اور اتوار کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں  ہوگی۔ تاہم تمام میڈیکل سروسز،فارمیسیز،میڈیکل سٹورز،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس  24گھنٹے اور ہفتے کے 7دن کھلے رہیں گے۔بیکریز ، گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں،تندور او ر پٹرول پمپس کوپورا ہفتہ 24گھنٹے کھلا رہنے کی اجازت ہو گی۔ٹائر پنکچر شاپس،فلنگ پلانٹس،ورک شاپس، سپیئر پارٹس شاپس اور زرعی مشینری و آلات کی دکانیں بھی 24گھنٹے کھلی رہیں گی۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر  نے مزید بتایا کہ   تمام تفریحی مقامات اور پارکس شام 6بجے بند کر دیے جائیں گے۔ لاہور کے تمام انڈور،آؤٹ ڈور میرج ہالز،کمیونٹی سنٹرز اور مارکی 15مارچ سے مکمل طور پر بند ہوں گے۔جبکہ ریسٹورانٹس اور کیفے میں انڈور ڈائننگ سختی سے منع ہے صرف ٹیک آویز کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ کسی بھی سماجی و مذہبی تقریبات کے لیے 50افراد کو شامل ہونے کی اجازت ہو گی۔تمام سرکاری و نجی دفاتر  50 فیصد سٹاف کے ہمراہ کام کرنے کی پالیسی پرکاربند رہیں گے ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ آبادی والے بڑے 7شہروں کے علاوہ باقی اضلاع میں 300سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہوگی۔ نوٹیفیکشن کے اطلاق کے بعد تمام مزارت،درگاہیں اور سنیما ہالز بھی مکمل طور پر بند ہوں گے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق محکمہ صحت ضلعی انتظامیہ پابندیوں کو صوبہ بھر میں نافذ کروانے کے لیے پولیس کے ساتھ رابطے میں رہے گی۔عوام کو زندگی معمول پر لانے کے لیے حکومت پنجاب کا ساتھ دیتے ہوئے ایس او پیز کو زندگی کا حصہ بنانا ہو گا۔ان کا مزید کہناتھا کہ فوری طور پر یہ پابندیاں لگانے سے کورونا کی متوقع تیسری لہر پر بر وقت قابو پالیں گے۔کیپٹن (ر)محمد عثمان

Advertisement
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 3 days ago
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 20 hours ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 3 days ago
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 20 hours ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 3 days ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 2 days ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 2 days ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • a day ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 3 days ago
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 21 hours ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 2 days ago
Advertisement