اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) نے لانگ مار چ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کا سربراہی اجلاس آج ہوا۔جس میں لانگ مارچ سمیت استعفے دینے پر غور کیا گیا۔جس کے بعد پی ڈی ایم رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی۔مولانا فضل الرحمان نے میں 26 مارچ کو ہونے والے لانگ مارچ کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ استعفوں پر پیپلزپارٹی کے جواب تک لانگ مارچ ملتوی کرتے ہیں۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مختصر بات کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے چلے گئے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جب تک پیپلز پارٹی جواب نہیں دیتی میں کوئی قیاس آرائی والی بات نہیں کرونگی، نواز شریف کو واپس بلانا انکی زندگی قاتلوں کے حوالے کرنے کے مترادف ہوگا، ہمیں اپنی تحریک کیلئے زندہ لیڈرز چاہیے نہ کہ انکی لاشیں چاہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پہلے بھی اپنی اہلیہ کو چھوڑ کر جیل گئے، نواز شریف نے بہادری سے جیل کاٹی ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما و سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں سے مہلت مانگی ہے، ہم نے استعفوں پر مشاورت کیلئے پی ڈی ایم کی جماعتوں سے وقت مانگا، پی ڈی ایم کی جماعتوں نے مشترکہ فیصلہ کرکے ہمیں وقت دیا، بہت جلد پیپلز پارٹی اپنے فیصلے سے آگاہ کرے گی۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے مشاورت کیلئے مہلت مانگ لی،سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ آج جو موقف پیش کیا ہے وہ سی ای سی فیصلوں کی روشنی میں بیان کیا ہے،استعفوں کے معاملے پر پارٹی سے مزید مشاورت ضروری ہے۔جبکہ جے یو آئی ، ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں کا موقف تھا کہ استعفوں کے بغیر لانگ مارچ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، جب تک استعفے نہیں دیں گے ، حکومت کو دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل




