Advertisement
ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کی بندش سے متعلق عدالت کا حکم نامہ جاری

پشاور : پشاورہائیکورٹ کی جانب سے ٹک ٹاک بندش سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا گیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر مارچ 17 2021، 12:55 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے

پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے ٹک ٹاک سے متعلق ریمارکس میں کہا گیا کہ ٹک ٹاک پر بہت سی ویڈیوز فحاشی، غیر اخلاقی اورروایات کے برعکس ہوتی ہیں، ٹک ٹاک پر ویڈیوز کوجانچنے کے لئے کوئی طریقہ کار موجود نہیں۔

پشاور ہائیکورٹ کے مطابق ڈی جی پی ٹی اے نے بتایا ٹک ٹاک کا آفس سنگاپور میں ہے یہاں کوئی آفس نہیں۔ پی ٹی اے نے بتایا یہاں سے ویڈیوز سینسر یا فلٹر کرنا یا ہٹانا ان کے بس میں نہیں ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کے حکم نامے کے مطابق پی ٹی اے نے بتایا اس کو سینسر کرنا مشکل ہے، واحد حل اسے بند کرنا ہے، بعض نوجوانوں نے ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے وقت خودکشی بھی کی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ غیراسلامی، غیراخلاقی مواد سینسر کرنے کا طریقہ کار وضع ہونے تک ٹک ٹاک بند کیا جائے، پی ٹی اے ٹک ٹاک سے متعلق اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائے۔

Advertisement
Advertisement