کولمبو : سری لنکا کا معاشی بحران سنگین ہوگیا ، وزیر اعظم کے بیٹے سمیت پوری کابینہ نے استعفیٰ دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق کرفیو کے باوجود حکومت مخالف مظاہروں میں اضافہ ہورہا ہے، صدر گوتابایا راجا پاکشے اور ان کے بڑے بھائی وزیر اعظم مہندا راجا پاکشے کے علاوہ تمام 26 وزراء نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
بحران سے متاثرہ سری لنکا کی کابینہ نے رات گئے ایک اجلاس میں اپنے عہدوں سے اجتماعی طور پر استعفیٰ دیا۔
سری لنکن وزیر تعلیم نے کہا کہ کرفیو کے باوجود حکومت مخالف مظاہروں میں اضافہ ہورہا ہے ،وزیر تعلیم دنیش گونا وردنے نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر گوتابایا راجا پاکشے اور ان کے بڑے بھائی وزیر اعظم مہندا راجا پاکشے کے علاوہ تمام 26 وزراء نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزسری لنکا میں صدر کی رہائشگاہ کے باہر ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔
بحرالہند میں سوا دو کروڑ سے زیادہ آبادی والے اس ملک کو بڑے پیمانے پر بجلی کی لوڈشیڈنگ، ایندھن، ضروری اشیائے خوردنی اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے جس کے سبب عوام کا حکومت کے خلاف غصہ بہت زیادہ بڑھ گیا ۔ طاقتور راجا پاکشے خاندان کے تین دیگر افراد ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے عوامی غصے کے درمیان استعفیٰ دیا۔
خیال کیا جاتا ہے کہ کورونا وبا ، سری لنکا کی سنگین معاشی حالت کے لیے ذمہ دار ہے کیونکہ اس نے اس کی سیاحت کے شعبے پر شدید اثر ڈالا ہے۔ ساتھ ہی کئی ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ حکومت کی بدانتظامی اور مسلسل قرضے لینے کی وجہ سے اتنی بری صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 18 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 21 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 days ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 18 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago





