Advertisement
پاکستان

سینیٹ کے موجودہ الیکشن غیرشفاف طریقے سےہوئے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے موجودہ الیکشن غیرشفاف طریقے سےہوئے ہیں۔ کرپٹ طریقہ کار پارلیمانی جمہوریت کو نقصان پہنچارہا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 18th 2021, 9:04 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھا جس میں وزیراعظم عمران خان  نے کہاسینیٹ الیکشن میں ایک بارپھر ووٹ کی خریدوفروخت کامعاملہ سامنے آیا۔ سینیٹ کے موجودہ الیکشن غیرشفاف طریقے سےہوئے ہیں، ووٹنگ میں کرپشن کا باعث بننے والے تمام عوامل کوختم کیا جائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی  سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ  شفاف انتخابات کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے، کرپٹ طریقہ کار پارلیمانی جمہوریت کو نقصان پہنچارہا ہے۔

واضح رہے کہ   حکومت کی جانب سے   سپریم کورٹ میں ایک ریفرنس بھیجا گیا تھا جس میں سینیٹ الیکشن ا سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کی رائے طلب کی گئی تھی اور اس کے علاوہ  سینیٹ الیکشن سے قبل ایک آرڈیننس بھی جاری کیا گیا جس میں سینیٹ الیکشن اوپن بلیٹ سے کروائیں جائیں  اور اس کو سپریم کورٹ کی رائے سے مشروط کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے رائے میں کہا کہ سینیٹ الیکشن سیکریٹ بیلٹ سے ہونگے تاہم الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرے۔

خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن 2021 میں اسلام آباد کی جنرل نشت پر سب سے بڑا مقابلہ ہوا جو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے جیت لیا تھا۔اس سے قبل یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی مبینہ ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں وہ ووٹرز کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے تھے۔

چند روز قبل  حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے استعفی کا مطالبہ کیا تھا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ حالیہ سینیٹ الیکشن میں جو صورت حال بنی وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ناکامی ہے، ملک کی عوام کا الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں ،اگر الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو ایک ایسی نظر سے دیکھا جائے گا تو اس کا حل یہی ہے کے موجودہ الیکشن کمیشن استعفیٰ دے۔

 

Advertisement
Advertisement