برطانوی ہوم آفس کے آن لائن رپورٹنگ نے خوفناک انکشاف کیا ہے کہ لندن شہر خواتین کے لئے انتہائی غیر محفوظ جگہ ہے۔


غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن شہر خواتین کے لئے انتہائی غیر محفوظ قرار پایا ہے، یہی سچ ہے کہ لندن میں بیشتر خواتین محفوظ نہیں ہیں، خاص طور پر رات کو لندن خواتین کے لیے سب سے خطرناک بن چکا ہے۔
لندن کی ہزاروں خواتین اب اس بات کا اعتراف کررہی ہیں اور اس کے خلاف شکایت بھی درج کرارہی ہیں، شکایت کنندہ خواتین نے ہوم آفس کے آن لائن رپورٹنگ ٹول کا استعمال کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ وہ رات کو لندن میں گھومتے ہوئے خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں۔
گذشتہ سال ستمبر میں شروع کیے گئے اس ٹول پر لوگوں کے غیر محفوظ محسوس کرنے کی تین ہزار272 اطلاعات موصول ہونے کے بعد میٹروپولیٹن پولیس نے وعدہ کیا ہے کہ دارالحکومت کی سڑکوں پر گشت بڑھا دیا جائے گا۔
پولیس فورسز کے مطابق تقریباً 73 فیصد اطلاعات خواتین کی طرف سے آئیں، زیادہ تر رپورٹس سڑک پر کم روشنی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی کمی کے متعلق ہیں۔
اس کےعلاوہ بہت سے افراد نے زبانی ہراسانی اور منشیات کے استعمال اور سپلائی کی علامات کے متعلق شکایت درج کروائی ہے۔
میٹرو پولیٹن پولیس نے کہا کہ زیادہ واقعات ٹاؤن مراکز اور ٹرانسپورٹ مراکز کے آس پاس ہوئے، معلومات کی بنیاد پر پولیس نے ان علاقوں میں گشت اور ٹارگٹڈ کارروائیاں کی ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال مارچ میں میٹ پولیس کے سابق افسر وین کوزنز کے ہاتھوں سارہ ایورڈ کی ہلاکت کے بعد میٹ نے خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد سے نمٹنے کی حکمت عملی کے طور پر اس سروس کو شروع کیا تھا۔
حالیہ برسوں میں ہونے والی دیگر ہائی پروفائل اموات میں سبینا نیسا بھی شامل ہیں، جس میں دو بہنیں بیبا ہنری اور نکول سمالمین بھی شامل ہیں جنہیں جون 2020 میں شمال مغربی لندن کے فرینٹ کنٹری پارک میں چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 18 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 14 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 3 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 19 hours ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 19 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 16 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 20 hours ago






