Advertisement
پاکستان

وزیراعلیٰ کا انتخاب :  پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شام ہوگا 

لاہور :  پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس آج  بروز بدھ 6 اپریل کو شام ساڑھے 7 بجے  طلب کرلیا گیا ہے ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 6th 2022, 2:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعلیٰ کا انتخاب :  پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شام ہوگا 

تفصیلات کے مطابق   پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آج نئے قائد ایوان کا چناؤ ہوگا ۔  اس حوالے سے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کردی گئی جس کے بعد اجلاس آج شام ساڑھے 7 بجے  دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق اجلاس پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے طلب کیا ہے جس میں  وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب بھی ہوگا۔

خیال  رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس 16 اپریل تک مؤخر کرنے کی منظوری  دی تھی اور اجلاس 16 اپریل کو دوبارہ طلب کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے مشاورت کے بعد اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔

ایوان کے قائد کیلئے  چوہدری پرویز الہی اور حمزہ شہباز میں مقابلہ ہوگا ، وزیراعلی ٰ کے انتخاب کیلئے   371 کے ایوان میں وزیر اعلی بننے کیلیے 186 ووٹ درکار ہیں ، ہاوس میں تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 183 ہے جبکہ 183 میں سے تقریبا 20 ارکان علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ کا حصہ ہیں۔

مسلم لیگ ن کی پنجاب میں 165 نشستیں  ہیں جبکہ مسلم لیگ ق کے 10 اور  پیپلز پارٹی کے 7 ممبران ہیں۔ چوہدری نثار اور جگنو محسن سمیت 5 آزاد ممبران ہیں  ،  آزاد امیدوار جگنو محسن ،علیم خان اور ترین گروپ نے بھی حمزہ شہباز کی حمایت کی ہے۔

رائے حق پارٹی کا ایک رکن معاویہ اعظم حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔ 

Advertisement
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 6 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • ایک دن قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 4 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 5 گھنٹے قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • ایک دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • ایک گھنٹہ قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • ایک دن قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 6 گھنٹے قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • ایک دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 7 گھنٹے قبل
Advertisement