آج عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے،اپوزیشن نے کسی قسم کی کوئی شرط نہیں مانی :مریم اورنگزیب
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ اپوزیشن نے کسی قسم کی کوئی شرط نہیں مانی، آج عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے، صرف یہی ایک ایجنڈا ہوسکتا ہے۔


پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگو میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب ایک بجےاٹھے ہوں گے اور 8 بجے کا کہنا شروع کردیا، عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے ٹائم کا کوئی تعین نہیں کیا نہ کسی قسم کی شرط سنی جائے گی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے اور صرف یہی ایک ایجنڈا ہوسکتا ہے، شاہ محمود کی تقریر بھی سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ موصول ہونے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ڈپٹی اسپیکر کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کا حکم نامہ واپس لے لیا تھا جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کی صبح دوبارہ ساڑھے 10 بجے بلانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
ایجنڈے میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ شامل ہے، آرٹیکل 95 کے تحت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی قرارداد پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 12 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 17 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 11 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل









