اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی آج ملک کے 23 ویں وزیراعظم کا انتخاب کرے گی ۔


تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی آج نئے قائدایوان کا انتخاب کرے گی ، قائد ایوان کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شہباز شریف اور پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں ۔
نئے وزیراعظم کا الیکشن آج (11 اپریل) کو ہوگا، اس حوالے سے قومی اسمبلی نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔
وزیراعظم کے امیدوار کے لیے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی سیکریٹری قومی اسمبلی نے منظور کرلیے ہیں ۔
اسکروٹنی کے عمل میں تحریکِ انصاف نے شہباز شریف کے نیب کیسز کو بنیاد بنا کر اعتراض اٹھایا، جسے سیکریٹری قومی اسمبلی نے مسترد کردیا تھا۔
دوسری جانب قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے آج (11 اپریل کو) ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہو گا۔ اس سے پہلے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 17 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 14 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 16 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 12 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 15 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 17 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago






