Advertisement
پاکستان

عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے کیخلاف ملک گیر احتجاج

لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان  کے وزارت عظمی ٰ سے ہٹائے جانے کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنان اور سپورٹرز  احتجاج کے لیے بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Apr 11th 2022, 2:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے کیخلاف ملک گیر احتجاج

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان  کے وزارت عظمی کے خاتمے پر سپورٹرز اور کارکنا ن انتہائی افسردہ ہیں اور عمران خان کی کال پر ملک کے مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنان  بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور عمران خان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے  ان کےحق میں نعرے لگائے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کراچی، لاہور،اسلام آباد،  ملتان، فیصل آباد، چلاس، کوہاٹ، چیچہ وطنی، جہانیاں، میانوالی، بہاولنگر، منڈی بہاء الدین، سکھر، کندھ کوٹ، خیرپور اور تھر پارکر میں عمران خان کی حمایت کااظہار  کیا۔

کراچی میں پی ٹی آئی کارکنوں نے ڈالمیا روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا، جس کے باعث ٹریفک پولیس گاڑیوں کو راشد منہاس روڈ سے نیپا چورنگی بھیجنے لگی۔ 

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنان نے مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں۔ لاہور کے لبرٹی چوک پر تحریک انصاف کے کارکنوں اور سپورٹرز کی بڑی تعداد جمع ہوئی  اور عمران خان کی اپیل پر احتجاج کیا۔

ملتان کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ریلیاں نکالیں اور سابق وزیراعظم کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ فیصل آباد میں عمران خان کی اپیل پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے ریلیاں نکالیں اور پی ٹی آئی حکومت کی تبدیلی کے معاملے پر نعرے بازی کی۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے کوہاٹ میں کچہری چوک اور چلاس میں صدیق اکبر چوک پر احتجاجی مظاہرے کیے۔

چیچہ وطنی میں پیلس چوک، جہانیاں میں میونسپل کمیٹی چوک، منڈی بہاء الدین میں پریس کلب کے باہر، بہاولنگر میں سٹی چوک اور میانوالی میں وتہ خیل چوک پر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔ ادھر سندھ کے شہر سکھر میں پی ٹی آئی کارکنوں نے انصاف ہاؤس سے سٹی پوائنٹ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جبکہ خیر پور میں مختلف علاقوں میں احتجاج کیا۔

کندھ کوٹ کے علاقے بخشا پور میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے انصاف ہاؤس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جبکہ تھرپارکر میں تحریک انصاف کے کارکن متحدہ اپوزیشن کے خلاف سڑک پر نکل آئے۔

دوسری جانب بیرون ملک بھی پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے عمران خان کی حمایت میں مظاہرہ کیا، پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی حیدر زیدی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دبئی میں موجود مظاہرین کو 'ڈیزل' کے نعرے لگاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

 برطانیہ  میں پی ٹی آئی کے حامی اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے لندن میں ہائیڈ پارک میں جمع ہوئے ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے امریکی سفارت خانے تک مارچ کریں گے۔

خیال رہے کہ ہفتے کی رات قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جس کے بعد وہ اب ملک کے وزیراعظم نہیں رہے اور ساتھ ہی عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔

Advertisement
ایمل ولی خان نے وزیراعظم کو شرکت کی دعوت دے دی

ایمل ولی خان نے وزیراعظم کو شرکت کی دعوت دے دی

  • 2 گھنٹے قبل
اگر ٹرمپ-پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو تجارتی ٹیرف 50 فیصد سے بڑھ سکتا ہے ، امریکا

اگر ٹرمپ-پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو تجارتی ٹیرف 50 فیصد سے بڑھ سکتا ہے ، امریکا

  • 2 گھنٹے قبل
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب

  • ایک گھنٹہ قبل
لاہور: معرکۂ حق کی فتح پر خصوصی تقریب، مریم نواز کا افواج پاکستان کو خراجِ تحسین

لاہور: معرکۂ حق کی فتح پر خصوصی تقریب، مریم نواز کا افواج پاکستان کو خراجِ تحسین

  • 2 گھنٹے قبل
آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری، جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری

آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری، جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری

  • 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا "نشانِ پاکستان" لینے سے انکار

وزیراعظم کا "نشانِ پاکستان" لینے سے انکار

  • 4 گھنٹے قبل
یومِ آزادی پر تحفہ: پاکستانی نوجوانوں کی قازقستان میں تاریخی فتح

یومِ آزادی پر تحفہ: پاکستانی نوجوانوں کی قازقستان میں تاریخی فتح

  • 2 گھنٹے قبل
انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، اتحاد، کامیابی اور یکجہتی کا پیغام

انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، اتحاد، کامیابی اور یکجہتی کا پیغام

  • ایک گھنٹہ قبل
جشن آزادی پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ویلکم ٹو پنجاب‘‘ کا مقامی سنیما میں رنگا رنگ پریمیئر شو

جشن آزادی پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ویلکم ٹو پنجاب‘‘ کا مقامی سنیما میں رنگا رنگ پریمیئر شو

  • 5 گھنٹے قبل
فل کورٹ اجلاس کی مخالفت: سپریم کورٹ منٹس میں عدالتی اختلافات سامنے آ گئے

فل کورٹ اجلاس کی مخالفت: سپریم کورٹ منٹس میں عدالتی اختلافات سامنے آ گئے

  • 2 گھنٹے قبل
بھارت کا سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ ماننے سے انکار

بھارت کا سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ ماننے سے انکار

  • ایک گھنٹہ قبل
وزیر اعظم کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان

وزیر اعظم کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement