جینیوا: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،انھوں نے یمن کے بحران کے حل کے لیے فریقین کے درمیان جنگ بندی بارے سعودی کوششوں کی تعریف کی ۔


سعودی خبررساں ادارے کے مطابق یواین سیکرٹری جنرل نے سعودی عرب کے ولی عہد کے ساتھ گزشتہ روز ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں تازہ ترین علاقائی و عالمی حالات و واقعات اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے کردار بارے بات چیت کی ۔
گفتگو میں عالمی امن کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔
سیکرٹری جنرل نے یمن کے بحران کے حل کے لیے فریقین کے درمیان جنگ بندی کروانے کی سعودی کوششوں کو سراہا ۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے یمنی صدر کے اختیارات نئی صدارتی کونسل کو منتقل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا تھا ، سعودی عرب نے اعلان کیا تھا کہ وہ یمن کے انسانی بحران پر اقوام متحدہ کی امداد کے لیے 300 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔
خبرایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے یمن کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس کا بھی مطالبہ کیا تھا ۔

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، سیکڑوں دیہات، بستیاں ڈوب گئیں
- 2 گھنٹے قبل

راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 نئے مریض رپورٹ
- 21 منٹ قبل

فرانسیسی وزیراعظم پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام،عدم اعتماد سے حکومت کا خاتمہ ہوگیا
- 3 گھنٹے قبل

حویلیاں ہزارہ موٹر وے پر ٹریلر کی کار سے ٹکر ، 5افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان پر قرضے 94 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے
- 13 گھنٹے قبل

رحیم یارخان: سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 2 لاپتہ
- 13 گھنٹے قبل

نیتن یاہو کی غزہ میں بڑے زمینی آپریشن کی تیاری، شہریوں کو فوری علاقہ خالی کرانےکی وارننگ
- 3 گھنٹے قبل

ملک پر قرضے اور واجبات ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

سوست بارڈر پر تاجروں کا دھرنا 50ویں روز میں داخل، پاکستان-چین آمد و رفت معطل
- 13 گھنٹے قبل

کراچی میں آج موسلا دھار بارش کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات نے اربن فلڈنگ کے خطرے سے خبردارکر دیا
- 3 گھنٹے قبل

ملتان کی تحصیل جلالپور میں صورتحال سنگیں، شہر کو بچانے والے اربن بند کو شدید خطرہ لاحق
- 3 گھنٹے قبل

سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل