تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے دوبارہ حلقہ بندیوں کے اقدام کو چیلنج کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے ملک بھر میں دوبارہ حلقہ بندیوں کے اقدام کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں صرف اس صورت میں ممکن ہوتی ہیں جب نئی مردم شماری ہو۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے بغیر حلقہ بندیاں آئین کی سنگین خلاف ورزی ہو گی ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو متنازع بنانے کے مشن پر ہے۔
تحریک انصاف نےالیکشن کمیشن کے ملک بھر میں دوبارہ حلقہ بندیوں کے اقدام کو چیلنج کرنےکا فیصلہ کیا ہے،نئ حلقہ بندیاں صرف اس صورت میں ممکن ہوتی ہیں جب نئ مردم شماری ہو،مردم شماری کے بغیر حلقہ بندیاں آئین کی سنگین خلاف ورزی ہو گی۔ الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو متنازعہ بنانے کے مشن پر ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 14, 2022
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت عارف علوی کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کا انعقاد اکتوبر میں ممکن ہوگا۔
واضح رہے ایوانِ صدر نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کرانے سے متعلق خط لکھا تھا، خط میں قومی اسمبلی توڑنے کے90 دن میں الیکشن کرانے کی تاریخ دینے کا کہا گیا تھا۔

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 18 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 19 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 21 hours ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago

لاہور: آوارہ کتے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 30 minutes ago





