کراچی : مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے این اے 249 میں بلاول بھٹو سے ن لیگی امیدار کیلئے حمایت مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملاقات کے موقع پر شیری رحمان، نوید قمر اور مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے۔
بلاول بھٹو اورشاہد خاقان عباسی کےدرمیان این اے 249 کے ضمنی انتخابات کےحوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، بلاول بھٹوسے شاہد خاقان نےاین اے 249 میں ن لیگ کے امیدوار کیلئے پی پی پی کی جانب سے حمایت مانگ لی۔بلاول بھٹو نے جواب دیا کہ میں پارٹی سے مشاورت کے بعد آپ کو آگاہ کروں گا۔
گزشتہ روز ریجنل الیکشن کمشنر کراچی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔
واضح رہے کہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 55 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، جن کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے اور 25 مارچ تک اس کی جانچ پڑتال جاری رہے گی، ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کے خلاف اپیل جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 مارچ ہے، جب کہ اپیلٹ ٹریبونل میں اپیل کے فیصلوں کی آخری تاریخ 5 اپریل مقرر کی گئی ہے۔کاغذات نامزدگی 7 اپریل تک واپس لیے جا سکتے ہیں، امیدواروں کو انتخابی نشان 8 اپریل کو الاٹ کیے جائیں گے، جب کہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 29 اپریل کو ہوگی۔

لاہور:نئے سال 2026 کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان سامنے آگیا
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے اور فلسطینیوں کی بے دخلی کاممکنہ اسرائیلی منصوبہ مسترد کردیا
- ایک دن قبل

جے یو آئی کے سینئررہنما انتقال کر گئے،مولانا فضل الرحمان کا اظہار تعزیت
- ایک دن قبل

قومی ائیر لائن کا 6 سال بعد لندن کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان
- ایک دن قبل

اسلامی دنیا میں نئی پراکسی وار:سعودی عرب کا یمنی بندرگاہ پر کھڑے اماراتی جہازوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل
چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور کے طلبہ وطالبات کا پاک فوج کے زیرِ اہتمام معلوماتی دور
- ایک گھنٹہ قبل

رواں سال پاکستانیوں نے سب سے زیادہ گوگل پر کس کو سرچ کیا؟ رپورٹ جاری
- ایک دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی روس کے صدر کی رہائش گاہ پر مبینہ حملےکی شدید مذمت
- ایک دن قبل

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

این اے 130 لاہور سے نواز شریف کی کامیابی درست قرار، یاسمین راشد کی درخواست مسترد
- ایک دن قبل
.webp&w=3840&q=75)
وزیراعظم کی یواے ای صدرسے ملاقات، دو طرفہ تعلقات ،معاشی و دیگرامور پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

دیر، چترال جنوبی وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی
- ایک دن قبل







