پولیس کے مطابق تھانہ پنیالہ کے گاؤں وانڈہ بڈھ میں سرچ آپریشن کیلئے جانے والی پولیس پارٹی پر پہلے سے چھپے ہوئے دہشتگردوں نے اچانک فائرنگ کردی

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی سرچ آپریشن کرنے والی پارٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیاجس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ پنیالہ کے گاؤں وانڈہ بڈھ میں سرچ آپریشن کیلئے جانے والی پولیس پارٹی پر پہلے سے چھپے ہوئے دہشتگردوں نے اچانک فائرنگ کردی۔
واقعے میں ایس ایچ او تھانہ پنیالہ فہیم ممتاز مروت، کانسٹیبل عرفان خان، کانسٹیبل غلام سبحانی اور کانسٹیبل وجاہت علی شہید ہوگئے۔
دہشت گرد حملے میں ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان سمیت چار اہلکار زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا جہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ واقعے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر آپریشن کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ڈی آئی خان میں پولیس پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور کہاکہ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں اور شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی، خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے، دہشت گردی کے بزدلانہ حملوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 13 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 13 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 14 گھنٹے قبل








