جی این این سوشل

کھیل

حسن علی کے 5 شکار، کاؤنٹی چیمپئن شپ کے ٹاپ بالر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی انگلش کاؤنٹی میں لنکاشائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حسن علی کے 5 شکار، کاؤنٹی چیمپئن شپ کے ٹاپ بالر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ میں اپنی شاندار بالنگ سے دھوم مچادی، حسن علی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی۔

ہیمپ شائر کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کی پہلی اننگز میں حسن کی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے مخالف ٹیم 246 رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی۔

حسن علی نے 15 اوورز میں 45 رنز دیے اور  ٹیم لیام ڈوسن، بین براؤن، کیتھ بارکر، کائل ایبٹ اور محمد عباس کی وکٹیں لیں۔

واضح رہے کہ حسن علی نے کاؤنٹی کیریئر میں دوسری بار ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔اس سے قبل گزشتہ کاؤنٹی میچ میں گلاوسیسٹر شائر کے خلاف انہوں نے 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی انگلش کاؤنٹی میں لنکاشائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔

پاکستان

سعودی کاروباری وفد کا دورہ، پاکستان کی مہمان نوازی کا اعتراف کیا، وزیراعظم

سعودی وفد کے سربراہ نے جس انداز میں پاکستانی حکام کی تعریف کی اس سے بے حد خوشی ہوئی ہے ، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی کاروباری وفد کا دورہ، پاکستان کی مہمان نوازی کا اعتراف کیا، وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کے کاروباری وفد نے پاکستان کادورہ کیا اور پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی وفد کے سربراہ نے جس انداز میں پاکستانی حکام کی تعریف کی اس سے بے حد خوشی ہوئی ہے اور برادر ملک سعودی عرب کے وفد نے جس گرمجوشی کا مظاہرہ کیا وہ میرے لئے باعث فخر ہے۔ سعودی وفد نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے حوالے سے وزرا کی تیاری کو بے حد سراہا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی عرب کے کاروباری وفد کے کامیاب دورے کو ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، سعودی وفدکا کہناتھا کہ ہم نے پاکستان میں ایک نیا دور دیکھا ہے، وفد کے کے سربراہ پاکستانی حکام کی تیاری سے بے حد متاثر ہوئے، وفد دورے کی پیشرفت سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر متعلقہ حکام کو آگاہ کرے گا ۔

انہوں نے دورے پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیاہے اور کہا ہے کہ وہ انتہائی مسرت کے ساتھ واپس جا رہے ہیں اور واپس سعودی عرب جا کر بتائیں گے کہ ہم نے پاکستان میں ایک نیا دور دیکھا ہے۔ یہاں پر ہماری بزنس ٹوبزنس ملاقاتیں ہوئیں۔ پاکستانی حکام نے سعودی وفد کو بھرپور طریقے سے پریزینٹیشنز دیں جو کہ ہمارے لئے انتہائی حوصلہ افزا بات ہے۔ سعودی وفد دورے کی پیشرفت سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر متعلقہ حکام کو آگاہ کرے گا۔

وزیر اعظم نے کہا ک ہ دورے کو کامیاب بنانے کے لئے وفاقی وزیرتجارت ، وفاقی وزیرپٹرولیم، وفاقی وزیر خزانہ ، وفاقی وزیر ہوا بازی اور وفاقی وزیر بجلی سمیت متعلقہ سیکرٹریز اور وزارتوں کا بڑااہم کردار رہا ہے ، ان کی بہترین کاوشیں لائق تحسین ہیں جس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کرنے والے حکام کا ایک اجلاس طلب کیا ہے۔ یہ ایک انتہائی اہم دن تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

خیبر پختونخواہ نے گندم کی خریداری کا آغاز کردیا

وزیرخوراک نے مزید کہا کہ معیار و مقدار جانچنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخواہ نے   گندم کی خریداری کا آغاز کردیا

پشاور : خیبرپختونخوا نے آج سے صوبے میں گندم کی خریداری کا آغاز کردیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیرخوراک نے ایک نجی ٹی وی سے  گفتگو میں بتایا کہ صوبے بھر میں گندم کی خریداری کے بائیس مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

مقامی کسانوں سے گندم انتالیس سو روپے فی چالیس کلو گرام کے حساب سے خریدی جائے گی۔

وزیرخوراک نے مزید کہا کہ معیار و مقدار جانچنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزارت قانون نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کانوٹیفکیشن واپس لے لیا

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ 30جون 2021سے منظور کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزارت قانون نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کانوٹیفکیشن واپس لے لیا

وزارت قانون وانصاف نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے کر ان کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ 30جون 2021ء سے منظور کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے 22 مارچ 2024 کے فیصلے کی روشنی میں صدرمملکت آصف علی زرداری نے جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دی تھی۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارشات پر، آئین کے آرٹیکل 209(6) کے تحت ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر الزام تھا کہ انہوں نے 21 جولائی کو راولپنڈی بار کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے حساس ادارے کے خلاف بیان دے کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس کے بعد وہ اپنے عہدے پر رہنے کے اہل نہیں رہے۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ ملکی خفیہ ایجنسی عدالتی امور میں مداخلت کررہی ہے اور خوف و جبر کی فضا کی ذمہ دار عدلیہ بھی ہے جب کہ میڈیا والے بھی گھٹنے ٹیک چکے ہیں اور سچ نہیں بتا سکتے، میڈیا کی آزادی بھی بندوق کی نوک پر سلب ہو چکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll