جی این این سوشل

دنیا

اٹلی نے پاکستان کو سال2022 کیلئے سیزنل ورک ویزا کی لسٹ میں شامل کردیا

سیزنل ورک ویزا پاکستانی لیبرفورس کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے، پاکستان نے لیبرمعاہدے کا مسودہ اطالوی حکومت کے حوالے کردیا ہے۔ اٹلی میں پاکستانی سفیر جوہرسلیم

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اٹلی نے پاکستان کو سال2022 کیلئے سیزنل ورک ویزا کی لسٹ میں شامل کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اٹلی نے پاکستان کو سال 2022 کیلئے سیزنل ورک ویزا کی لسٹ میں شامل کردیا، اٹلی میں پاکستانی سفیر جوہرسلیم کا کہنا ہے کہ سیزنل ورک ویزا پاکستانی لیبرفورس کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے، پاکستان نے لیبرمعاہدے کا مسودہ اطالوی حکومت کے حوالے کردیا ہے، پاکستان نے 372 ملین ڈالر کا تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا، اٹلی میں چاول کی مجموعی مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ 38 فیصد ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اطالوی حکومت نے پاکستان کو سال 2022 کیلئے سیزنل ورک ویزا کی لسٹ میں شامل کردیا۔ سیزنل ورک ویزا پاکستانی لیبر فورس کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے، پاکستان نے لیبر معاہدے کا مسودہ اطالوی حکومت کے حوالے کردیا  ہے۔ جوہر سلیم کا کہنا ہے کہ مالی سال 2021-22 میں عالمی وبا کے باوجود پاکستان کی اٹلی کو برآمدات میں41 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان کی برآمدات 9 ماہ میں 805 ملین ڈالر رہی جو تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، پچھلے مالی سال کے مقابلے میں پاکستان کے تجارتی سرپلس میں65 فیصد اضافہ ہوا۔ 

پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان نے 372 ملین ڈالر کا تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا۔ جوہر سلیم کا کہنا ہے کہ مالی سال 2021،22 میں پاکستانی ورکرز نے639 ملین ڈالر بطور ترسیلات زر بھیجے، اٹلی سے پاکستان کو ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں48 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے کہا کہ اٹلی میں پاکستانی باسمتی کو زیادہ پسند کیا گیا، اٹلی میں چاول کی مجموعی مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ38 فیصد اوربھارت کا صرف 12 فیصد رہا۔ 

 دوسری جانب ٹیلی مواصلات، کمپیوٹر اورانفارمیشن خدمات کی تجارت میں جاری مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیلی مواصلات، کمپوٹر اورانفارمیشن خدمات کی برآمدات میں 29.26 فیصد اوردرآمدات میں 24.93 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ٹیلی مواصلات، کمپیوٹر اورانفارمیشن خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.948 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29.26 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیلی مواصلات، کمپیوٹر اورانفارمیشن خدمات کی برآمدات کاحجم 1.507 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ 

مارچ 2022 میں ٹیلی مواصلات، کمپیوٹر اور انفارمیشن خدمات کی برآمدات سے ملک کو259 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال مارچ میں 209 ملین ڈالر اوررواں سال فروری میں 201 ملین ڈالرتھا۔

 

علاقائی

خیبر پختونخوا ،تحصیل سطح پر چیئرمینز اور میئرز کی مراعات بڑھانے کا فیصلہ

گنڈاپور نے صوبے میں بلدیاتی نمائندوں کو گاڑیوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا ،تحصیل  سطح  پر  چیئرمینز اور میئرز کی  مراعات بڑھانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کی حکومت نے تحصیل کی سطح پر مراعات بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے صوبے میں بلدیاتی نمائندوں کو گاڑیوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔

اس حوالے سے بلدیاتی حکومتوں کو ترقیاتی گرانٹس کی فراہمی سے متعلق ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی اور بجٹ میں بلدیاتی نمائندوں کی مراعات کے لیے فنڈ رکھا جائے گا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاق سے صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے کوششیں کر رہا ہوں، مرکز سے صوبے کے واجبات ملیں گے تو بلدیاتی اداروں کو بھی فنڈز دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن دورہ

پاسپورٹ بنوانے کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا،گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلنے سے شہریوں کو بہت سہولت ملی، وزیر داخلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر داخلہ محسن نقوی  کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون دورہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تعطیل کے باوجود گارڈن ٹاون پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا۔

 اس دوران قطاریں نظر آئیں نہ ہی شہریوں کو غیر ضروری انتظار کی زحمت سامنا تھا،ایجنٹ مافیا غائب تھا۔ گارڈن ٹاون پاسپورٹ آفس کی حالت یکسر بدلنے پر شہری خوش نظر آئے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی،شہریوں نے محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 30 برس بعد گارڈن ٹاؤن کے رہائشیوں کی سنی گئی، قریبی گھر کے رہائشی میاں دادو کی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو دعائیں دی اور کہا کہ آپ کی وجہ سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہوا ،محلے دار بہت خوش ہیں، آپ ہمارے محسن ہیں۔

محسن نقوی نے بزرگ شہری کا مسئلہ سنا اور ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس کو حل کرنے کے لئے ہدایات دیں،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دیگر شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے عمل کے بارے دریافت کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاسپورٹ بنوانے کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا۔گارڈن ٹاون پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلنے سے شہریوں کو بہت سہولت ملی ہے،رش بھی کم ہوا ہےاورشہریوں کے لئے انتظار کی زحمت سے بھی ختم ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے نورایس سیرپ کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیا

سیرپ کا 50 ملی گرام، 5 ایم ایل کا ایک بیچ غیر معیاری ہے جس کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، ڈریپ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے نورایس سیرپ کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیا

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے آئرن کی کمی پوری کرنے کے لیے تیار کردہ غیر معیاری دوا کی فروخت پر ایکشن لیتے ہوئے پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیا۔

ڈریپ کے مطابق نووارائز (Novarise) نامی سیرپ 50 ملی گرام، 5 ایم ایل کا ایک بیچ غیر معیاری نکلا ہے، جس کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ڈرگ ریکال الرٹ کے مطابق سینٹرل ڈرگ لیب کراچی نے نووارائز سیرپ کا بیچ 113 غیر معیاری قرار دیا۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ نووارائز سیرپ کے سیمپل میں ایتھیلین گلائیکول کی زائد مقدار کی تصدیق ہوئی ہے، سیرپ میں ایتھیلین کی موجودگی کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔

 سیرپ کے سیمپل میں 0.78 فی صد ایتھیلین گلائیکول پایا گیا، یہ منفی اثرات کا حامل زہریلا مادہ ہے اور اس کا سیرپ کی تیاری میں استعمال خطرناک ہے، کیوں کہ دوا میں ایتھیلین گلائیکول کی معمولی مقدار بھی جان لیوا ہو سکتی ہے۔

الرٹ کے مطابق ڈائی ایتھیلین گلائیکول اور ایتھیلین گلائیکول جب آپس میں ملتے ہیں تو یہ ایک زہریلا کمپاونڈ بناتے ہیں، جو کہ دل، گردہ، مرکزی اعصابی نظام کے لیے نقصان دہ ہے۔

ڈریپ نے کمپنی کو متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس منگوانے کا حکم دے دیا ہے، اور میڈیکل اسٹورز اور ڈاکٹرز کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس بیچ کی دوا مریضوں کو نہ دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll