تحریراسکوائر سے زیادہ لوگ اسلام آبادمیں جمع کر کےدکھائیں گے


کراچی: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسدعمر نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو 20کے بجائے 50 لاکھ لوگ جمع ہوں گے جبکہ سابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ 31مئی سے پہلے اس جعلی حکومت کادھڑن تختہ ہو گا تحریراسکوائر سے زیادہ لوگ اسلام آبادمیں جمع کر کےدکھائیں گے۔
کراچی میں تحریک انصاف کے اجتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ عمران خان فیصلے صرف پاکستان کی بہتری کودیکھ کر کرتا ہے پاکستان کےپاس سچااورایماندارلیڈرعمران خان کی شکل میں موجود ہے عمران خان صرف اللہ سےڈرتاہے۔اسدعمر نے کہا کہ سب یک زبان ہیں’’غلامی نامنظور، آزادی کی زندگی گزاریں گے سب سےاچھےتعلقات رکھ کر زندگی گزاریں گے لیکن سراٹھا کر، اپنےجائزحق کومنوانےکیلئےعوام سڑکوں پرہیں قوم اپنےسچےلیڈرعمران خان کے ساتھ کھڑی ہے سب سےدوستی کریں گےلیکن سرنہیں جھکائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عید کے بعدپاکستان کی سب سےبڑی تحریک شروع ہونےوالی ہے دنیا دیکھےگی حقیقی آزدی کیلئے قوم اپنا فیصلہ کرچکی ہے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو 20کے بجائے 50 لاکھ لوگ جمع ہوں گے۔خطاب کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کی کال پر پورے ملک میں عوام سڑکوں پرہیں 20 لاکھ لوگ اسلام آباد میں خان صاحب کوچاہئیں وطن کی خاطر عوام چاندرات کو سڑکوں پرہیں۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 18 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 12 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 7 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 13 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 13 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 9 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

