حالات کوٹھنڈا رکھناچاہتاہوں ،کہیں جھاڑونہ پھرجائے

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت گرانا کوئی مسئلہ نہیں ، یہ حکومت صرف 2 ووٹوں پر کھڑی ہے ، ہم ریٹ لگا کر صبح ہی حکومت کو ختم کر سکتے ہیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جوکچھ ہوا وہ روضہ رسولؐ کےباہر ہوا، ہمارے خلاف راناثنااللہ نے لاتعدادشہروں میں مقدمات درج کرائے ہیں، راناثنااللہ بتائیں متعددشہروں میں سےکس شہرمیں گرفتاری دوں؟ ، مدینہ ٹاؤن والامولوی راناثنااللہ کاخاص آدمی ہے،وہاں بھی مقدمہ درج کرایاگیا، میں کسی اجرتی قاتل سےنہیں ڈرتا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھٹوکےدورمیں لوگوں نےاسلام آبادمیں خودکوآگ لگائی، ممکن ہےجس دن اسلام آبادکی کال ہولوگ خودکوآگ لگالیں، بعض لوگ لانگ مارچ میں اپنےآپ کوآگ لگاناچاہتےہیں ، ایسا نہ ہو کہ حالات عمران خان کےہاتھ سے بھی نکل جائیں، حالات کوٹھنڈا رکھناچاہتاہوں ،کہیں جھاڑونہ پھرجائے،
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی شکل دیکھنے کو تیار نہیں ، نواز شریف نے 14 مرتبہ فوج کے خلاف بات کی ، فوج بات دل میں رکھتی ہے ، فی الوقت خاموش ہے لیکن بے خبر نہیں ہے ، اس کی آنکھیں کھلی ہوئی ہیں ، شائد کوئی مفاد میں کسی بات کو بھول جائے لیکن نیچے سے کوئی نہیں بھولتا ۔ نیشنل سکیورٹی کونسل کا ممبر تھا میں جہاں چاروں چیف موجود تھے ، یہ کہتے ہیں مداخلت ہوئی ہے سازش نہیں ہوئی ، میں کہتا ہوں کہ سازش سے زیادہ خطرناک مداخلت ہے ۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 7 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 13 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 13 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 9 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 12 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 18 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

