وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ احتساب اور شفافیت کی آڑ میں افسران کو بلاوجہ ہراساں کیا گیا، احتساب کے لیے قوانین پرتمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائےگی۔


وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس سول وانتظامیہ کے افسران سے ملاقات کی، اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب،مختلف محکموں کے سیکرٹریز ،سابق چیف سیکرٹریز اور مختلف محکموں کے سربراہ بھی موجود تھے۔
افسران نے وزیراعظم کو گورننس،انتظامی امور اورپالیسیوں کے نفاذ کےبارے میں اپنے تجربات سے آگاہ کیا اور مستقبل کے منصوبوں، مؤ ثربیوروکریسی کے کردار اور ریلیف منصوبوں پر تجاویز بھی دیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کپتان اپنی ٹیم کے بغیر کچھ نہیں کرسکتا،قومی خدمت ہمارا نصب العین ہے،اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت قبول نہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احتساب اور شفافیت کی آڑ میں افسران کو بلاوجہ ہراساں کیا گیا، اللہ نے مجھے ایک بارپھرقوم کی خدمت کا موقع دیا ہے، میرا عزم ہےکہ قابل افسران کے ساتھ یہ سفر شروع کروں، احتساب اورشفافیت کے لیے قوانین پرتمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائےگی، سول سرونٹس حکومتی ٹیم کا حصہ ہوتے ہیں، ان کے خدشات کا تدارک ضروری ہے۔

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 6 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 7 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 11 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 7 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- an hour ago

