Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے نتائج الٹے پڑسکتے ہیں، شیخ رشید

 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس بے ہودہ طریقے سے عمران خان کو ہٹانے کا سامراجی منصوبہ بنایا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 5th 2022, 5:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے نتائج الٹے پڑسکتے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے عید کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں خونریزی کا خدشہ ظاہر کردیا۔

ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ لانگ مارچ خوفناک، تشویش ناک اور گمبھیر ہوسکتا ہے، اس کے نتائج الٹے پڑسکتے ہیں، حالات خراب ہوگئے تو عمران خان کی بس کی بات نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پھنس گئی ہے، 2 ووٹ کی اکثریت سے امپورٹڈ حکومت کو لایا گیا، کوئی بھی جماعت ایم کیو ایم ، باپ، جی ڈی اے، سالک، چیمہ گروپ میں سے کوئی بھی علیحدہ ہوجائے تو یہ حکومت ختم ہوجائے گی، یہ غلام حکومت ہے جو لیٹی ہوئی ہے، جیسے کہا جائے گا ویسے کرے گی۔

 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس بے ہودہ طریقے سے عمران خان کو ہٹانے کا سامراجی منصوبہ بنایا گیا ، اس سے عمران خان کو زندہ کردیا گیا اور اس کی سیاسی پوزیشن بہت مضبوط ہوگئی، لوگوں نے اسے غیرت اور ملکی خودداری کا معاملہ بنادیا اور عمران خان کو غیرت مند رہنما قرار دے دیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے لندن سے بیٹھ کر 14 مرتبہ گالیاں دی ہیں، شہباز شریف نے 14 مرتبہ بوٹ چاٹے اور ضمانت دی، بوٹ پالیشیے کی کوئی حیثیت نہیں، قوم الیکشن کی تیاری کرے اس کے سوا کوئی حل نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کچھ بھی نہیں صرف ٹھینگہ ملا ہے۔

Advertisement
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 days ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 7 hours ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 days ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 days ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 7 hours ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 2 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 days ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • an hour ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 days ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 days ago
Advertisement