جی این این سوشل

پاکستان

عمران ریاض خان کے ٹوئیٹ پر سینئر صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا دلچسپ تبصرہ

صحافی عمران خان کے ٹویٹر پر سینئر صحافی عارف حمید بھٹی بھی میدان میں آئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران ریاض خان کے ٹوئیٹ پر  سینئر  صحافی اور تجزیہ کار  عارف حمید بھٹی کا دلچسپ تبصرہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : سینئر صحافی عمران ریاض خان نے آخر کار سوشل میڈیا پر فرح خان کی بہن کو اپنی دوسری بیوی قرار دینے کی ’ ناکام ‘ کوششوں پر خاموشی توڑ دی ہے اور دلچسپ جواب دے دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صحافی عمران ریاض خان نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”بھکاریوں نے فرح کی بہن کو میری دوسری بیوی قرار دے کر میرے کردار سے زیادہ میرے جزبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ اب میں نے انہی سے دوسری بیوی لینی ہے۔ کون کون ساتھ دے گا؟ میں اسکا شکر گزار رہوں گا۔“

صحافی عمران خان کے ٹویٹر پر سینئر صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھٹی بھی میدان میں آئے اور   ’خبردار‘ کرتے ہوئے کہاکہ ”عمران خان اگر آپ نے دوسری شادی کی کوشش کی تو آپ اپنے خلاف مجھے پائیں گے آپکی مسسز بھابی اور بہن ہے ہماری، پراپیگنڈہ کرنے والوں کی ایسی کی تسی۔“

 

پاکستان

پاکستانی طلبا غیرملکی ائیرلائنز کی پرواز سے کرغزستان سے لاہور پہنچ گئے

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور ائیرپورٹ پر پاکستانی طلبا کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی طلبا  غیرملکی ائیرلائنز کی پرواز   سے کرغزستان سے لاہور پہنچ گئے

پاکستانی طلبا کو لےکر  ایک پرواز کرغزستان کے دارالحکومت  بشکیک سے لاہور  پہنچ گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور ائیرپورٹ پر پاکستانی طلبا کا استقبال کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

غیرملکی ائیرلائنز کی پرواز 11 بجے بشکیک سے لاہور  پہنچی، غیرملکی ائیر لائنز کی  پرواز  سے 30 پاکستانی طلبا واپس آئے ہیں۔ بشکیک سے لاہور  پہنچنے والے 30 طلبا میں ایک زخمی طالب علم  بھی شامل ہے۔

بشکیک سے آنے والی پرواز میں 30 طلبا سمیت 140 افراد شامل ہیں۔ کرغزستان سے ایک اور  پرواز کل پاکستانی طلبا کو  لے کر پاکستان پہنچے گی، پاکستانی طلبا کی واپسی کے لیے 1 ہفتے تک بشکیک سے روز  ایک پرواز  پاکستان پہنچے گی۔

دوسری جانب پاکستانی طلبا پر حملوں کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کے ہمراہ وفاقی وزیر امیر مقام بھی کرغزستان جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دبئی لیکس: ایف آئی اے اور نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے درخواست دائر

دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی لیکس: ایف آئی اے اور نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) اور قومی احتساب بیورو (نیب) سے دبئی لیکس کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری مشکور حسین کی جانب سے دائر کی گئی جسے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے پیش کیا گیا،درخواست میں وفاقی حکومت، نیب، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، عدالت ایف آئی اے، نیب اور دیگر متعلقہ اداروں کو دبئی لیکس کی تحقیقات کا حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ دبئی میں خریدی گئی پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے تو نہیں بنائی گئیں، دبئی میں غیر قانونی پراپرٹی ثابت ہونے پر مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ میں دوطرفہ تعلقات میں بڑھتے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پاکستان اور برطانیہ میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافے پر بھی بات چیت ہوئی ۔

نواز شریف اور برطانوی ہائی کمشنر کی اس ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ میں دوطرفہ تعلقات میں بڑھتے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔

قائد میاںنواز شریف نے پاکستان میں سماجی شعبے کی ترقی اور دونوں ممالک کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے برطانوی ہائی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا ۔

برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کے لئے وقت دینے پر پارٹی قائد محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll