لندن : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ نوجوانوں کا بجٹ ہو گا، نوجوانوں کی تربیت کے منصوبے لائے جائیں گے۔


تفصیلات کے مطابق لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ سابق حکومت نے سی پیک کو نظر انداز کیا ، عمران خان نے سی پیک کو سرد مہری کا شکار رکھا لیکن اب سی پیک کا ہر 15 روز میں جائزہ اجلاس ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے اور سی پیک کے منصوبوں میں سکیورٹی مزید بہتر بنائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سابقہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کی ہے۔ آئندہ بجٹ نوجوانوں کا بجٹ ہوگا،آئندہ بجٹ میں نوجوانوں کی تربیت کے منصوبے لائیں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے، نوجوانوں کو کھیل اور تفریح کے مواقع فراہم کریں گے ، آئندہ بجٹ میں نوجوانوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں گے،آئندہ بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے لیے فنڈز بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تکمیل کے قریب منصوبے مکمل کرنا بھی ترجیح ہے، منصوبے تیزی سے مکمل کرکے عوام کو فائدہ پہنچائیں۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ بلوچستان میں ترقی کی رفتار تیز کرے گا،بلوچستان میں ترقی امن کی کوششوں کو کامیاب کرے گی۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 18 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 18 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 18 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago





