لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹر بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر بابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ بابر اعظم کی درخواست میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور حامزہ مختار کو فریق بنایا گیا ہے۔ دوران سماعت بابر اعظم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اعلیٰ عدالت کے حکم کے برعکس نئی درخواست پر ٹرائل کورٹ نے ان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بہترین کھلاڑی ہیں، اور وہ کئی بین الاقوامی ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔ سیشن عدالت نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے، درخواست گزار کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم سائبر کرائم رولز 2018 کے منافی ہے جبکہ مقدمہ درج کرنے کے حکم میں وجوہات بیان نہیں کی گئیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ مقدمہ درج کرنے سے قبل ان کا موقف نہیں سنا گیا، درخواست گزار معصوم ہے اور ہائیکورٹ سے انصاف مانگ رہا ہے، لہذا لاہور ہائیکورٹ مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
عدالت نے درخواستگزار کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد تاحکم ثانی معطل کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم سے 2ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ لاہورہائیکورٹ نے مدعیہ حامزہ مختار کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔
واضح رہے کہ لاہور کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے کرکٹربابراعظم کے خلاف بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے پرایف آئی اے میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا، جسے بابر اعظم نے ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل






