Advertisement
پاکستان

ایسا معاشرہ تشکیل دینا چاہتے ہیں جس میں اشرافیہ قانون کے تابع ہو: شبلی فراز

اسلام آبادوفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے کوئی کرپشن کو کرپشن سمجھنے کیلئے تیا رنہیں،معاشرے کی اخلاقیات تباہ کردی گئیں،قانون کی حکمرانی نہ ہونے کے برابر ہے،ایسا معاشرہ تشکیل دینا چاہتے ہیں جس میں اشرافیہ قانون کے تابع ہو۔ '

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 24th 2021, 3:48 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ نیا پاکستان وہ پاکستان ہے جو قائد اعظم کا نظریہ تھا،قائد اعظم نے ایسے سفر اور منزل کا تعین کیا جس کا مقصد قانون اور آئین کی بالادستی والا معاشرہ تھا،بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ایسی روش اپنائی گئی جس نے اخلاقی معیار کوتباہ کردیا،آج کرپشن کو کوئی کرپشن نہیں سمجھتا، سیاسی حکومتوں نے مافیا پالے اور جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کی، یہ ملک پاکستان کی عوام کے لئےبنا تھا جہاں سب کو انصاف ملےلیکن خاص لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑ ا کیاجائے تو ملک کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات کرتے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ دھائی سال پہلے ہماری حکومت آئی ، نڈر سوچ رکھنے والی قیادت ہمیں ملی،عمران خان نڈر اور ایماندار ہے، پچھلے سال سے اس ملک کی سمت درست ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وہ لیڈرشپ موجود ہے جیسی قائداعظم کی تھی،ڈر اور خوف نہ تو آپ کوئ بھی مقصد حاصل کرسکتے ہیں،پوری قوم نے معاشرے کو ٹھیک کرنے میں حصہ لینا ہے، قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو کوئ بھی محفوظ نہیں ہوگا،کورونا نے عالمی تباہی مچائی ہوئ ہے۔ 

 

Advertisement
Advertisement