نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم و تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم
حکومت کی جانب سے ہونہار طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپس بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں، تاکہ وہ جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہو سکیں،شہباز شریف


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو آئی ٹی شعبے کی جدید تعلیم و تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے آئی ٹی ماہر مرحومہ عرفہ کریم کے والدین اور عرفہ کریم فاؤنڈیشن کی چیف ایگزیکٹو نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر اعظم نے آئی ٹی کے میدان میں عرفہ کریم کی گراں قدر خدمات اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عرفہ کریم کی خدمات کے اعتراف میں لاہور میں قائم آئی ٹی ٹاور کو مرحومہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ جو نوجوانوں کے لیے ایک مثال اور تحریک کا ذریعہ ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو خطے میں آئی ٹی شعبے کا مرکز بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ جبکہ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ آئی ٹی شعبے میں انٹر پرینیور شپ کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔
دوران ملاقات شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہونہار طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپس بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ تاکہ وہ جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہو سکیں۔
انہوں نے آئی ٹی کی ترقی کے لیے قائم کی گئی عرفہ کریم فاؤنڈیشن کو ایک خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر عرفہ کریم مرحومہ کے والدین نے آئی ٹی شعبے کی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ فاؤنڈیشن مستقبل میں بھی نوجوانوں کی رہنمائی اور تربیت کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 منٹ قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

