اگر ملک پر حملہ ہوا تو جواب میں اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
امریکا ایرانی مظاہرین کی مدد کے لیے تیار ہے، اس حوالے سے انہوں نے واضح کیاکہ مداخلت کا مطلب ایران میں فوج اتارنا نہیں ہے،ٹرمپ


تہران:ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کسی بھی امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں جاری مظاہروں اور ممکنہ امریکی مداخلت کے خدشات کے درمیان ایرانی پارلیمنٹ نے غیر معمولی اجلاس منعقد کیا، جس میں امریکی حملے کی صورت میں ایران کے ردعمل اور ملکی سلامتی پر غور کیا گیا۔
ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر محمد باقر نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو اس کا جواب ضرور دیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر اسرائیل اور خطے میں امریکی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا،انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران میں حالیہ فسادات کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق ممکنہ امریکی مداخلت کے پیش نظر اسرائیل ہائی الرٹ پر ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ امریکا ایرانی مظاہرین کی مدد کے لیے تیار ہے، اس حوالے سے انہوں نے واضح کیاکہ مداخلت کا مطلب ایران میں فوج اتارنا نہیں ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی صورتِ حال پر نظر ہے، ایسا لگتا ہے کہ ایران کے کچھ شہروں پر لوگ قابض ہیں،ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایرانی حکومت نے برسوں اپنے عوام کے ساتھ بُرا سلوک کیا اور آج انہیں اپنے کیے کی سزا مل رہی ہے۔
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل





