اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پر ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حق خودارادیت کےحصول کیلئے کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن برصغیر کے مسلمانوں نےہندوتوا ذہنیت سے آزادی کیلئے علیحدہ وطن کےقیام کا فیصلہ کیا، ہمیں قائد اعظم کے اتحاد،عقیدے اور نظم وضبط کے اصولوں پر عمل پیراہونےکی ضرورت ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کے دن غیر قانونی مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام سے بھی اظہاریکجہتی کرتے ہیں، حق خودارادیت کےحصول کیلئے کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ کرونا وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، کرونا وبا کا سامنا کرنےکیلئےمضبوط رہنےکی ضرورت ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیں پاکستان کو ریاست مدینہ کے مترادف، ترقی پسند ،خوشحال ریاست بنانے کےعزم کی تجدید کریں۔
صدرعارف علوی نے بھی یوم پاکستان کےموقع پر پیغام میں پاکستان کو معاشی طورپر مضبوط اور خوشحال بنانےکے عزم کا اعادہ کیا، صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کیلئے رواداری، انسان دوست معاشرہ بنانےکی جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ آج کےدن ہمیں اپنےکشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھناچاہیے، مظلوم کشمیریوں کو بھارتی فورسز نےسات دہائیوں سے محکوم بنا رکھا ہے، اقوام عالم کوغیر قانونی مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کانوٹس لینا چاہیے، آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں کےحق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہدکی حمایت جاری رکھنےکا عہد کرتے ہیں۔صدر پاکستان نے کرونا وبا کاپھیلاؤ روکنے کیلئےاہم کردار ادا کرنے والے قومی ہیروز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد، ایمان اور تنظیم کی مدد سےہم اپنی راہ میں آنے والےکسی بھی چیلنج پر قابو پاسکتے ہیں۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، حکومت۔ ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کےلیے کوشاں ہے۔جبکہ گورنر اور وزیراعلی سندھ نے بابائے قوم کے مزارپر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم بابائے قوم کے تصورکو سچ ثابت کرنے کا عزم کرتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں آج جوکچھ مسلمانوں کے ساتھ جوکچھ ہورہا ہےاس سے ثابت ہوگیا ہے کہ دوقومی نظریہ صحیح تھا۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے قومی اتحاد کو ناگزیر قراردیا ہے۔صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ملک کو آج پہلے سے زیادہ متحد ہونےکی ضرورت ہے۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 21 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 20 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 17 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل






