Advertisement
پاکستان

باغی پی ٹی آئی رہنماشہریار شر کے پیپلزپارٹی سے مراسم بڑھ گئے

کراچی : تحریک انصاف کے باغی رہنما شہریار شر نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے ۔جس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے شہریار شر کواسمبلی رکنیت سے مستعفی نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 24th 2021, 5:47 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

جی این این کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف رکن سندھ اسمبلی شہریار کی پیپلزپارٹی سے مراسم بڑھ گئے، شہریار شر کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سےملاقات ہوئی ہے ۔ملاقات میں شر سردار زادہ میر جہانگیر شہریار شربھی ہمراہ تھے

 ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے تحریک انصاف کی منحرف رہنما کو اسمبلی رکنیت سے مستعفی نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی رکنیت برقرار رکھتے ہوئے ہمارے ساتھ کام کریں۔ذرائع نے بتایا کہ ایم پی اے شہریارشر نے 2023تک پی ٹی آئی ایم پی اے رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ 2023کےانتخابات میں شہریارشرکوپیپلزپارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔

ملاقات میںشہریار شر نے علاقائی مسائل وزیراعلیٰ سندھ کے سامنے رکھے ،  وزیراعلیٰ سندھ نے انہیں باقاعدہ مسائل کو حل کرنےکی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد شہریارشرکی طرف سے وزیراعلی سندھ کواوباڑو کا دورہ کرنےکی دعوت دی گئی ، جس پر مراد علی شاہ نے کہا کہ جلد اوباوڑوآئوںگا۔ان کا کہنا تھا کہ اوباوڑو اور دیگرعلاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جائےگی  ۔ 

 

Advertisement
Advertisement