لاہور: قومی باکسر محمد وسیم نے فکسنگ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ 2017 میں ورلڈ ٹائٹل کی فائٹ ہارنے کیلئے ہمسایہ ملک سے ایک لاکھ پاؤنڈز کی آفر ہوئی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا۔

باکسنگ کی دنیا میں بھی فکسنگ کی گونج، قومی پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے اہم انکشاف کر دیا۔انہوں نے کہا کہ 2017 میں ورلڈ ٹائٹل فائٹ ہارنے کیلئے فکسنگ کی پیشکش ہوئی تھی، ہمسایہ ملک نے ایک لاکھ پاؤنڈ کی آفر دی جو سچا پاکستانی ہونے کے ناطے ٹھکرا دی تھی۔
محمد وسیم کا کہنا ہے کہ رواں سال کے اختتام پر وہ ورلڈ ٹائٹل فائٹ کرنے جا رہے ہیں،ایک بار پھر ہمسایہ ملک سے آفرز آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے تاہم وہ ٹائٹل فائٹ جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔
محمد وسیم نے کہا کہ جو فکسنگ کے لئے مجھے اپروچ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، انہیں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ جو مکا رنگ میں برساتا ہوں وہ فکسرکےمنہ پر ماروں گا۔
یاد رہے کہ 2017 میں ورلڈ باکسنگ کونسل کی جاری کردہ رینکنگ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم کو فلائی ویٹ کیٹیگری میں عالمی نمبر ایک باکسر قرار دیا گیا تھا۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 12 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 11 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 15 گھنٹے قبل








