انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔


نامور بھارتی گلوکار کرشناکمار کناتھ المعروف کے کے کنسرٹ میں پرفامنس کے بعد دل کا دورہ پڑنے کے باعث 53 سال کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔
خیال رہے کہ کے کے نے بالی ووڈ فلموں میں 2000 کے عشرے کے دوران ایک کے بعد ایک ہٹ گانا گایا، ان کے یہ گیت آج بھی پسند کیے جاتے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ کے کے کو کلکتہ میں ایک کنسرٹ کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ گر گئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مذکورہ نجی اسپتال نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ کے کے کو اسپتال لانے سے قبل ہی ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔
مغربی بنگال کے وزیر کا کہنا تھا کہ مجھے گلوکار انوپن روئے نے کال کرکے بتایا کہ انہیں اسپتال سے اچھی خبریں نہیں مل رہیں، تاہم جب میں نے اسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ کے کے کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا جس کے بعد میں اسپتال گیا۔
خیال رہے کہ کے کے نے پہلی ایلبم ’پل‘ 1999 میں ریلیز ہوئی تھی، تاہم اس کے بعد انہوں نے بالی ووڈ میں گانوں پر توجہ دی۔
انہوں نے بلابسٹر فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کا مشہورِ زمانہ گیت ’تڑپ تڑپ کے‘، فلم ’دس‘ کا گیت ’دس بہانے‘، فلم ’غنڈے‘ کا گانا ’تو نے ماری انٹری‘ اور فلم ’وہ لمحے‘ کا مشہور گیت ’کیا مجھے پیار‘ ہے بھی گایا ہے۔
دہلی میں پیدا ہونے کے کے لائیو شوز کے دوران اپنی پرفارمنس کی وجہ سے بھی مشہور تھے۔
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 4 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 3 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 7 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 3 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 3 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل


.jpeg&w=3840&q=75)




