اسلام آباد: براڈشیٹ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مزید مندرجات سامنے آ گئے، 15 لاکھ ڈالر غلط ادائیگی کے ذمہ دار سابق ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر عبدالباسط کو قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق براڈ شیٹ انکوائری کمیشن رپورٹ میں 15 لاکھ ڈالر غلط ادائیگی کے ذمہ دار سابق ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر عبدالباسط کو قرار دے دیا، معاہدہ منسوخی کی ذمہ داری سابق ڈپٹی ہائی کمشنر عبدالباسط پر ڈال دی گئی۔براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ نے ادائیگیوں میں تاخیر کی ذمہ داری موجودہ دور کی بیوروکریسی پر بھی ڈالی ہے۔
بڑاڈ شیٹ کمیشن رپورٹ کے مطابق ادائیگیوں میں تاخیر سے 9 ملین ڈالر جرمانہ ادا کیا گیا۔سیکٹری فنانس عوام اور حکومت کو جوابدہ ہیں۔ رپورٹ میں کاوے موسوی کو ناقابل اعتبار شخص قرار دےدیا، کاوے موسوی کے الزامات براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کے ٹی او آر سے باہر ہیں۔ کاوے موسوی کے الزامات پر تحقیقات کا فیصلہ خود حکومت کرے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رہنما پیپلزپارٹی اور سابق صدر آصف زرداری کے سوئس کیسز کا ریکارڈ جن ڈپلومیٹک بیگز میں موجود ہیں انکی تصاویر بھی براڈشیٹ کمیشن رپورٹ کا حصہ ہیں۔ ڈپلومیٹک بیگز کے باہر انونٹری انگریزی اور فرینچ زبان میں لگی ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کی میوچل لیگل اسسٹنس کی لسٹ بھی رپورٹ میں شامل ہے،پاکستان کے میوچل لیگل اسسٹنس لسٹ کو کھولنا ہے یا نہیں فیصلہ اٹارنی جنرل یا وزارت قانون کرے۔ براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ میں نواز شریف کے سعودیہ جانے کا بھی تذکرہ ہے۔
گزشتہ روز راڈشیٹ انکوائری کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ میں بڑے انکشافات سامنے آئے تھے، رپورٹ میں براڈ شیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا ریکارڈ غائب ہونےکا انکشاف سامنے آیا تھا اور بتایا گیا کہ وزارت خزانہ، قانون، اٹارنی جنرل آفس سے فائلیں چوری ہو گئیں ہیں۔
براڈشیٹ کمیشن رپورٹ اور متعقلہ ریکارڈ 500 صفحات پر مشتمل ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیشن نے مجموعی طور پر 26 گواہان کے بیان ریکارڈ کیے ہیں۔ایک سابق خاتون لیگل کنسلٹنٹ طلبی کے باوجود کمیشن میں پیش نہیں ہوئیں۔ جسٹس( ر )عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں قائم کردہ براڈشیٹ انکوائری کمیشن نے تحقیقات مکمل کی تھیں۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کو براڈشیٹ سکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے رپورٹ کابینہ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ براڈشیٹ تحقیقاتی رپورٹ آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی ،وزیراعظم عمران خان کو انکوائری رپورٹ پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی ۔کابینہ رپورٹ کو پبلک کرنے کی منظوری دے گی۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 5 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 11 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 8 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 7 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل






