ڈینئل پرل کیس: سپریم کورٹ نے عمر شیخ کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کی اجازت دیدی
اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی کا معاملہ میں ملزم عمر شیخ کو پنجاب کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کرنے کی اجازت دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ، سپریم کورٹ نے ملزم عمر شیخ کو پنجاب کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کرنے کی اجازت دے دی جبکہ سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر چیف سیکریٹری پنجاب کو بھی طلب کرلیا ۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب فیصل چوہدری کے مطابق احمد عمر شیخ کی جانب سے پنجاب فیملی کی وجہ سے منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ جی او آ ر بھی ہائی سیکورٹی علاقہ ہے ، پنجاب حکومت عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے افراد کو سہولیات فراہم کرے ۔ ان افراد کی رہائی کے بعد لگاتار حراست پر عدالت مطمئن نہیں ہے۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل فیصل چوہدری نے کہاکہ احمد عمر شیخ کو جیل ملازمین کی کالونی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، باہر رکھنے پر رینجرز ،پولیس کے انتظامات کرنے پڑیں گے ۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہاکہ اگر احمد عمر کو جیل حدود میں ہی رکھنا ہے تو پھر مہلت کیوں مانگ رہے ہیں ؟ بتائیں احمد عمر کو کب پنجاب میں منتقل کریں گے ؟۔ اٹارنی جنرل نےعدالت کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ ایک ہفتے میں احمد عمر کو منتقل کر دیں گے۔ سپریم کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپوٹس چیمبرز میں طلب کرلی جبکہ کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ۔
واضح رہے کہ 28 جنوری کو جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سندھ حکومت کی اپیلیں خارج کرتے ہوئے مختصر فیصلہ میں احمد عمرشیخ کو بری کرنے کاحکم دیا تھا ۔
اس سے قبل سپریم کورٹ میں ڈینئل پرل کے قتل کیس کے ملزمان کی سزائیں مکمل ہونے کے باوجود انہیں انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے فورتھ شیڈیول کے تحت حراست میں رکھے جانے سے متعلق مقدمہ میں ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر حکومت سندھ کی اپیلوں کی سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ملزمان کو جاری کئے گئے رہائی کے حکم کیخلاف حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا مسترد کی تھی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت میں اٹارنی جنرل اورچاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹسز جاری کیے تھے۔
اپریل2020 میں سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم احمد عمر سعید شیخ کی سزائے موت ختم کرتے ہوئے انھیں اغوا کے جرم میں دی گئی سات برس قید کی سزا برقرار رکھی تھی۔جبکہ عدالت نے دیگر تین ملزمان کو بری کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم بھی جاری کیا تھا۔
یاد رہے کہ امریکی صحافی ڈینئل پرل کو 2002 میں کراچی سے اغواء کے بعد قتل کردیاگیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 15جولائی 2002کو امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کے حوالے سے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے احمد عمر سعید شیخ کو سزائے موت جبکہ سلمان ثاقب، شیخ عادل اور فہد نسیم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- 18 گھنٹے قبل

بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق
- 19 گھنٹے قبل

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
- 18 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 گھنٹے قبل

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 17 گھنٹے قبل

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- 16 گھنٹے قبل

بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- 13 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- 13 گھنٹے قبل

شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 19 گھنٹے قبل

جاپان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گا،معاہد ے پر دستخط
- 19 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)




