اسلام آباد: شادی والے گھر میں گیس لیکج دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں سلنڈر حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی


اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں گیس لیکج سے دھماکہ ہو گیا جس سے دولہا اور دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے، 4 گھر مکمل تباہ ہو گئے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے مطابق کے دھماکے کے نتیجے میں 4 گھر متاثر ہوئے، 3 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے، گھروں سے مجموعی طور پر 20 افراد کو باہر نکالا گیا جن میں سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ دھماکے کی وجہ سے زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، واقعہ کے بعد پمز ہسپتال ہائی الرٹ ہے اور زخمیوں کی طبی امداد کا سلسلہ جاری ہے، تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
صاحبزادہ یوسف نے مزید بتایا کہ دھماکہ شادی والے گھر میں ہوا، دولہا اور مہمان بھی گھر میں موجود تھے، جاں بحق ہونے والوں میں دولہا، دولہا کی والدہ اور دلہن بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے تاہم جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملبے کی چیکنگ کی جا رہی ہے، دھماکے کی وجوہات کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، اس علاقے میں سلنڈر کے استعمال معمول ہے، بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بھی طلب کر لیا، پولیس کے ذریعے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔
ابتدائی رپورٹ
کیپیٹل ایمرجنسی سروس نے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ مکمل کرلی، ولیمے کا دن دلہن اور دلہے کی زندگی کا آخری دن بن گیا، سی ڈی اے کے ملازم شیری کی گزشتہ روز بارات تھی، گزشتہ روز دولہا شیری بارات لے کر گجرات گیا، رات کو ڈیڑھ بجے بارات واپس پہنچی۔
رپورٹ کے مطابق شادی والا گھر اور سردی ہونے کی وجہ سے رات گئے تک گھر میں ہیٹر جلتا رہا، رات گئے گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہیٹر بند ہوگیا، گیس دوبارہ آنے پر تنگ و تاریک گلیاں و گھر ہونے کی وجہ سے گیس لیکج گھر میں بھر گئی، صبح سویرے ناشتے کے لیے خواتین اٹھیں، دیا سلائی جلاتے ہی دھماکہ ہوگیا، جس سے دولہا شیری اور دلہن سمیت 8افراد جاں بحق ہوئے،گیس لیکج دھماکے میں 12افراد زخمی ہوئے۔
وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا اظہار افسوس
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں سلنڈر حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
وزیرِ اعظم نے وزیرِ صحت، سیکرٹری صحت اور پمز انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور رخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے سیکرٹری داخلہ کو واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم بھی دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعہ پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ورثاء کے غم میں مکمل شریک ہیں، زخمیوں کو ہرممکن طبی امداد فراہم کی جائے گی۔

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 3 days ago

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 days ago
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 2 days ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 2 days ago

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 2 days ago
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 3 days ago
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 3 days ago

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 2 days ago
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 3 days ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 2 days ago
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 3 days ago



