لاہور : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مسلم لیگ ق رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے۔
مونس الہیٰ کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اُن کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز 2 سال قبل ہوا۔
ایف آئی آر کے مطابق مونس الہیٰ کے خلاف شوگر کمیشن نے منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا تھا، مقدمہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی رپورٹ پر درج کیا گیا تھا۔
مونس الہیٰ کے علاوہ نواز بھٹی اور مظہر اقبال کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کا مقدمے سے متعلق کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نواز سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کا بھتیجا اور ملزم مظہر عباس چپڑاسی ہے ۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی کے بھتیجے واجد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔
مونس الہیٰ اور دیگر کے خلاف 720 مِلین روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے۔
دوسری جانب ق لیگی رہنما مونس الٰہی نے ہائیکورٹ سے ضمانت کے لئے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے وکلا نے ضمانت کے لئے پٹیشن تیار کرلی ۔

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 8 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 8 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 8 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 5 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 6 گھنٹے قبل



