پنجاب میں ضمنی انتخاب :چیف الیکشن کمشنر کی پولنگ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت
اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نےافسران کو پنجاب کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو ضمنی انتخابات کے شفاف انعقاد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن اور پولنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔


تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اور مانیٹرنگ افسران سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کو شفاف اور غیرجانبدارانہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں اور اس حوالہ سے کسی قسم کا دبائو خاطر میں نہ لائیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن اور پولنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیمیں صورت حال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ الیکشن کمیشن بھجوائیں ۔
چیف الیکشن کمشنرنےڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز کو چوکنا رہنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کرنےکا حکم دیا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی 20 خالی نشستوں پر 17 جولائی کو ضمنی الیکشن کرانے کا اعلان کر رکھا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے ان میں پی پی 7 راولپنڈی، پی پی 83 خوشاب، پی پی 90 بھکر، پی پی97 فیصل آباد، پی پی 125، پی پی127 جھنگ، پی پی 140 شیخوپورہ، پی پی 158، پی پی 167، پی پی 168، پی پی 170 لاہور پر ضمنی الیکشن ہو گا۔
اس کے علاوہ پی پی 202 ساہیوال، پی پی 217 ملتان، پی پی 224، پی پی 228 لودھراں، پی پی 237 بہاولنگر، پی پی 272، پی پی 273 مظفر گڑھ، پی پی 282 لیہ اور پی پی 288 ڈی جی خان پر ضمنی الیکشن ہو گا۔
ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 4 سے7 جون تک جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 جون کو اور الیکشن ٹریبونل اپیلوں پر فیصلہ 21 جون تک کیاجائےگا ۔
اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی 23 جون تک واپس لیے جا سکیں گے اور امیدواروں کو انتخابی نشان 24 جون کو جاری ہوں گے۔

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 3 hours ago

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 2 hours ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- a minute ago

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 3 hours ago

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 3 hours ago

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 4 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 hours ago

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 22 minutes ago

پاکستان پہلگام حملے میں ملوث نہیں تھا، بھارت نے حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
- 4 hours ago

بھارت کے جارحانہ آبی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں،وزیر خارجہ
- 4 hours ago

ویٹرنری یونیورسٹی کاسولہواں کانووکیشن:1,750 طلبہ کو ڈگر یا ں اورپوزیشن ہولڈرز63 طلبہ کو میڈلز د یئے گئے
- 21 hours ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 2 hours ago










