لاہور:صوبہ پنجاب میں سال 23-2022 کا صوبائی بجٹ پیش کردیا ہے جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں بھی سال 23-2022 کا صوبائی بجٹ پیش کردیا گیا ہے، پنجاب کا بجٹ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی زیر صدارت ایوان اقبال میں ہونے والے اجلاس میں پیش کیا گیا۔
بجٹ پنجاب کے وزیر خزانہ اویس لغاری نے پیش کیا جس کا حجم 32 کھرب 26 ارب روپے ہے، صوبائی وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد جبکہ پنشن میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس گورنر پنجاب کی ہدایات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی بجائے ایوان اقبال میں ہوا جس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کی۔
منگل کے روز پنجاب اسمبلی میں ہونے والی افراتفری کے بعد گورنر پنجاب نے اسمبلی کا اجلاس برخاست کرتے ہوئے بدھ کو 3 بجے ایوان اقبال میں دوبارہ اجلاس طلب کیا تھا جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے اسمبلی اجلاس بدھ کو 1 بجے ایوان میں طلب کیا تھا۔

یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کررہا، وزارتِ داخلہ کی تصدیق
- 2 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیراعظم کی مبارکباد
- 2 دن قبل

سہ ملکی سریز:سری لنکا کا پاکستان کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف
- 2 گھنٹے قبل

نامورگلوکار ساحر علی بگا کا نیا ویڈیو سونگ مستانی ریلیز کے لئے تیار
- 2 گھنٹے قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا الوداعی خطاب، افواج کی ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی پر زور
- 2 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک میں سونے کا بھاؤ کیا رہا؟
- 2 گھنٹے قبل
روس یوکرین جنگ سے کامیابی کے ساتھ نہیں نکل سکتا، جرمنی
- ایک دن قبل
سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے اعزاز میں خصوصی الوداعی تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل

پاکستان اورخلیج تعاون کونسل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ جلد طے پا جائے گا،وزیراعظم
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان اور بحرین کے درمیان دو طرفہ تجارت کو تین سالوں کے اندر 1 بلین امریکی ڈالر تک لے جایا جائے گا، شہباز
- ایک دن قبل
گنی بساؤ: صدرمعزول، فوج نے اقتدار سنبھال لیا
- 19 گھنٹے قبل
پاک-سعودیہ مشترکہ فوجی مشقیں ’البطار II‘ اختتام پذیر
- ایک دن قبل






