جب سےکرائم منسٹر کاکرپٹ بیٹا پنجاب پر قابض ہے، صوبہ سیاسی انتشار کی زد میں ہے:عمران خان
اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب سےکرائم منسٹر کاکرپٹ بیٹا غیرقانونی طورپر پنجاب کے اقتدار پر قابض ہواہے، سب سےزیادہ آبادی والا یہ صوبہ مکمل سیاسی انتشار کی زد میں ہے۔


تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب سے ڈھونگ انتخاب کے ذریعے کرائم منسٹر کا کرپٹ بیٹا صوبہ پنجاب میں غیرقانونی طورپراقتدار پر قابض ہواہے، تب سے ملک کا سب سے زیادہ آبادی والا یہ صوبہ مکمل سیاسی انتشار کی زد میں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ لوگ مشکلات کا شکار ہیں،کسانوں کی فصلیں خطرے میں ہیں، حکومت کی بجائے ہرطرف مجرم مافیا دندناتا دکھائی دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اور مقامی انتظامیہ بھی اس مافیا سےمل چکےہیں اور انہوں نے تحریک انصاف کے پرامن کارکنان، رہنماؤں اور ان کے اہلِ خانہ پر جبر و دہشت کے پہاڑ توڑے ہیں۔
Ever since Imported Crime Minister's corrupt son illegally grabbed power in Punjab thru a farcical election there is complete political anarchy in Pak's most populous province. People suffering, farmers crops under threat, no governance in sight just a criminal mafia running riot
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 15, 2022
سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اب ان کا خیال ہے کہ وہ عوام کی منتخب قیادت کو جوابدہ نہیں، ہم اس انتشار اور مجرم راج کےتسلسل کی کسی طور بھی اجازت نہیں دے سکتے۔

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 days ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 days ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 9 hours ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 2 days ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 5 hours ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 2 days ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- a day ago

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 10 hours ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 2 days ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 hours ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 8 hours ago
