Advertisement
تجارت

ڈالر مزید مہنگا،قیمت نئی بلند ترین سطح207 روپے پر پہنچ گئی

سیاسی عدم استحکام، آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط ملنے میں تاخیر اور بڑھتا تجارتی خسارہ، ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجوہات ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jun 16th 2022, 6:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈالر مزید مہنگا،قیمت نئی بلند ترین سطح207 روپے پر پہنچ گئی

کراچی : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح207روپے پر پہنچ گئی۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالرتاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں  ڈالر 79 پیسےمہنگاہوکر207 روپے25 پیسے کا ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزڈالر 206 روپے46 پیسےکی سطح پربند ہواتھا۔

رواں کاروباری ہفتے کے دوران  ڈالر  کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔  گزشتہ ہفتے کی نسبت  ڈالر کی قیمت  تقریباً 5 روپے بڑھ چکی ہے۔ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر  ڈالر کی قیمت 202 روپے35 پیسے تھی۔

ماہرین کے مطابق سیاسی عدم استحکام، آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط ملنے میں تاخیر اور بڑھتا تجارتی خسارہ، ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجوہات ہیں۔

رواں سال کےآغازسے اب تک  ڈالرکی قیمت  32 روپے25پیسےتک بڑھ چکی ہے۔جنوری 22 میں ڈالر175 سے177 روپے میں فروخت ہوا۔ فروری میں ڈالرکی قیمت معمولی کم ہوکر 174 روپےکی سطح پرآئی لیکن پھرمارچ کے اختتام پر ڈالر 177 روپے47 پیسے پر رہا۔

اپریل میں ڈالر 188 روپے سے تجاوزکرگیا۔مئی میں ڈالرنےڈبل سنچری مکمل کی اب جون میں پہلی بار7 جون کو202 سےتجاوزکرگیا جبکہ بدھ کےروزڈالرنئی تاریخی بلندی 206روپے46پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

Advertisement
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • a day ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 3 days ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 18 hours ago
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 10 minutes ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 days ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • a day ago
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 17 minutes ago
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 22 minutes ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 3 days ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • a day ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 3 days ago
Advertisement