اردو کے نامور دانشور ، نقاد ڈاکٹر گوپی چند نارنگ امریکا میں 91 برس کی عمر میں وفات پاگئے ۔


ڈاکٹر گوپی چند نارنگ اردو میں مابعدجدیدیت کےادبی رجحان کو متعارف کرانے کے لیے معروف ہیں ۔ گوپی چند نارنگ 11 فروری 1931 کو بلوچستان کے علاقے دُکی میں پیدا ہوئے تھے ۔
انہوں نے بچپن کوئٹہ میں گزارا، سنہ 1954ء میں یونیورسٹی آف دہلی سے اردو میں ایم اے اور اسی جامعہ سے سنہ 1958ء میں لسانیات میں پی ایچ ڈی کی اسناد حاصل کیں۔
گوپی چند نارنگ نے سنہ 1957ء میں سینٹ اسٹیفینس کالج، دہلی میں لیکچرر کے طور پہ پڑھانا شروع کیا اور 1995ء تک دہلی یونیورسٹی میں پروفیسر کے طور پہ تدریس سے وابستہ رہے ۔ وہ آج بھی دہلی یونیورسٹی کے اعزازی پروفیسر، پروفیسر ای میریٹس، ہیں۔
اردو کے جلسوں اور مذاکروں میں شرکت کرنے کے لیے وہ ساری دنیا کا سفر کرتے رہتے اور انہیں سفیر اردو کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔
گوپی چند نارنگ نے اردو تنقید میں ساختیات اور اُسلوبیات کے مباحثوں کی ابتدا کی۔ اردو کے چاروں بڑے شاعروں میر، غالب، انیس اور اقبال پر بےمثل کتابیں لکھیں۔
پروفیسر گوپی چند نارنگ 64 کتابوں کے مصنف ہیں ،ان کتابوں میں 45 اردو میں، 12 انگریزی میں اور سات ہندی میں لکھی گئی ہیں۔ مرحوم کی لسانیات اور فکشن پر بھی گہری نظر تھی اور ان کی تصنیفات کی دیگر زبانوں میں بھی ترجمے کیے گئے۔
ڈاکٹر گوپی چند کو بھارتی حکومت نے 2004 میں پدما بھوشن ایوارڈ اور حکومت پاکستان نے 2012 میں ستارہ امتیاز عطا کیا تھا۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 10 منٹ قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 22 منٹ قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 16 منٹ قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل






